ETV Bharat / city

'بین الاقوامی کرکٹر پرویز رسول پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد '

author img

By

Published : Aug 25, 2021, 6:08 PM IST

جموں وکشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن نے کچھ ہفتہ قبل پرویز رسول کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ کرکٹ رولر کو واپس کریں یا پولیس کارروائی کے لئے تیار رہیں۔

'بین الاقوامی کرکٹر پرویز رسول پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد '
'بین الاقوامی کرکٹر پرویز رسول پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد '

بین الاقوامی کرکٹر پرویز رسول پر جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کے الزامات کے مدنظر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اننت ناگ کے صدر فاروق امین نے اننت ناگ میں ایک پریس کانفرنس طلب کی۔ اس دوران فاروق امین نے پرویز رسول پر کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو یکسر مسترد کردیا اور کہا کہ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن جے کے سی اے کے رولر کو واپس کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے جے کے سی اے نے کبھی بھی مطلع نہیں کیا اور بجاۓ اس کے پرویز رسول پر الزامات لگائے جارہے ہیں جو کہ افسوسناک بات ہے۔

پرویز رسول نے اتوار کے روز جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے مشیر فاروق خان سے ملاقات کی اور جموں و کشمیر میں کھیل سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ہم آپ کو بتادیں کہ جموں وکشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن نے کچھ ہفتہ قبل پرویز رسول کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ جے کے سی اے کا کرکٹ رولر کو واپس کریں یا پولیس کارروائی کے لئے تیار رہیں۔ اپنے جواب میں پرویز رسول نے کبھی بھی رولر لینے سے انکار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:'کرکٹ کے لیے نوجوانوں کو صحیح پلیٹ فارم کی ضرورت'

جس کے جواب میں پرویز رسول نے کہا کہ "یہ بدقسمتی کی بات ہے، میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے جے کے سی اے سے کوئی رولر یا مشین نہیں لی ہے میں ایک کھلاڑی ہوں جو کرکٹ کھیل رہا ہوں۔"

اس سے پہلے بھی پرویز رسول کے خلاف جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن (جے کے سی اے) کی جانب سے ایک تحریری شکایت درج ہونے کے بعد اقربا پروری اور حمایت کرنے کے الزامات کی تحقیقات کی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.