اگرچہ پیر کو چار روز بعد معمول کی زندگی بحال ہو گئی تھی اور قصبہ میں دکانیں اور کاروباری ادارے کھل گئے تھے۔ تاہم کاچھون میں ہوئے تصادم میں دوعسکریت پسندوں کی ہلاکت کے بعد آج اننت ناگ میں پھر سے ہڑتال رہی جسکی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔
ہڑتال کے سبب ضلع میں آج تمام کاروباری اور تعلیمی ادارے پھر سے بند رہے اور سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل بھی متاثر رہی۔
ضلع کے تمام حساس مقامات پر سیکورٹی دستوں اور پولیس کی اضافی نفری کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔
حسب معمول موبائل انٹرنیٹ خدمات کو پھر سے منقطع کر دیا گیا ہے اور ٹرین خدمات بھی متاثر ہیں۔