جموں وکشمیر کے لیفٹنٹ گور منوج سنہا کے مشیر فاروق احمد خان نے ضلع پلوامہ کے لیتہ پورہ پانپور کا دورہ LG Advisor Musheer Khan visits Pampor کر وہاں فارمر پرڈیوسر آرگناٸزیشن( ایف پی اے) Inauguration Farmer Producers Organization Office کے دفتر کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دفتر کو کھولنے سے کسانوں کو مختلف طرح کے فائدے ہوسکتے ہیں۔ جس سے کسانوں کی زندگی خوشحال بن سکتی ہے۔
مشیر نے پروگرام کے دوران زعفران گرورس ایسوسی ایشن کے ممبران کے علاوہ کسانوں سے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی زندگی خوشحال بنانے کے لیے مرکزی حکومت جموں و کشمیر انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے اور ان کا مقصد صرف یہی ہے کہ کسانوں کو ہر معاملے میں آگے لے جایا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایگریکلچر کے ساتھ ساتھ وہ ہارٹیکلچر شعبے کو بھی ترقی کی راہ پر لانا چاہتے ہیں تاکہ مجموعی طور پر ملک کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر کی اقتصادی حالت کو مضبوط بنایا جا سکے۔
- مزید پڑھیں: اننت ناگ: کسانوں کے لیے بیداری پروگرام
پروگرام کے دوران کسانوں نے مشیر کے سامنے کئی سارے مطالبات رکھے جس پر انہوں نے کسانوں کو یقین دلایا کہ ان کے مطالبات ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ پروگرام میں ڈائریکٹر ایگریکلچر، اےڈی سی اونتی پورہ اور چیف ایگریکلچر آفسر پلوامہ کے علاہ متعلقہ محکمے کے دیگر افسرآن بھی موجود رہے۔