جموں و کشمیر کے لفٹینینٹ گورنر منوج سنہا کے مشیر بصیر احمد خان نے جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے متعدد علاقوں کا دورہ کیا۔
اپنے دورے کے دوران بصیر احمد خان نے لیسر پاور پلانٹ کا معائنہ کیا اور محکمہ بجلی سے وابستہ افسران پر زور دیا کہ وہ لیسر پاور گریڈ کو مزید مستحکم بنائیں۔
اس کے بعد مشیر بصیر خان نے کوکرناگ میں قائم بجٹ کمپلکس میں مختلف محکموں کے عہدے داروں کی ایک میٹنگ بھی طلب کی۔ جس میں انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ عوام کو ہر ممکن راحت پہچانے کی غرض سے ٹھوس اقدامات اٹھائیں، تاکہ کوکرناگ اور اس سے مضافاتی علاقوں کے رہائشیوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اس موقع پر مشیر کے ہمراہ ڈی سی اننت ناگ پیوش سنگلہ اور دیگر کئی محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔