ماڈرن پبلک اسکول ڈاڈسرہ ترال میں آج ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں زونل ایجوکیشن آفیسر محمد اشرف آغا بطور مہمان خصوصی موجود رہے۔ اس موقع پر پرنسپل ہائر سیکنڈری اسکول ڈاڈسرہ محمد امین مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود رہے۔ Studnts Get Prize on Good Performance
اس موقع پر حال ہی میں دسویں جماعت کے نتائج میں بہترین کارگردگی دکھانے والے بچوں کی عزت افزائی کے لیے انھیں اسناد و انعامات سے نوازا گیا۔
امتحان میں کامیاب ہونے والے طلبا نے بتایا کہ آج کی تقریب سے ان کے اندر حوصلہ بڑھا ہے۔ اسکول کے پرنسپل طارق احمد نے بتایا کہ حالیہ میٹرک امتحانات میں اسکول کے طلبا نے 49 میں سے 42 ڈسٹنکشن لاکر ادارے کا نام روشن کیا ہے، اس لیے ہم نے مناسب سمجھا کہ ایک پروگرام کا اہتمام کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے۔