ETV Bharat / city

پرشانت کشور کو کانگریس میں شامل کرنے پر سونیا جلد فیصلہ کریں گی

انتخابی حکمت عملی بنانے والے پرشانت کشور کو کانگریس میں شامل کرنے پارٹی کے کئی بڑے لیڈروں نے اعتراض کیا ہے اور کانگریس کی صدر سونیا گاندھی ان تمام صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بارے میں جلد ہی فیصلہ کرسکتی ہیں۔

author img

By

Published : Sep 2, 2021, 9:35 PM IST

پرشانت کشور کو کانگریس میں شامل کرنے پر سونیا جلد فیصلہ کریں گی
پرشانت کشور کو کانگریس میں شامل کرنے پر سونیا جلد فیصلہ کریں گی

کانگریس کے ذرائع نے جمعرات کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ پرشانت کشور کو پارٹی میں شامل کرنے پر پارٹی کے لیڈروں کے ساتھ غور و خوض ہوا ہے اور اس بارے میں ان کا ملا جلا ردعمل ہے لیکن کئی لیڈروں نے اس معاملہ میں سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی اور اترپردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کا پرشانت کشور سے متعلق مثبت موقف ہے۔

راہل اور پرینکا اترپردیش اسمبلی کے گزشتہ انتخابات کے دوران پرشانت کشور کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔ تب کانگریس نے سماج وادی پارٹی کے ساتھ مل کر الیکشن لڑا تھا حالانکہ یہ اتحاد الیکشن ہار گیا۔

پارٹی کے کئی سینیئر لیڈروں نے محترمہ گاندھی کے سامنے مسٹر کشور کو پارٹی میں شامل کرنے کے معاملہ پر سخت اعتراض ظاہر کیا ہے لیکن کانگریس کے کئی لیڈر کشور کی کامیابی سے متاثر بھی ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ محترمہ گاندھی اس معاملہ پر جلد ہی حتمی فیصلہ کرسکتی ہیں۔

کانگریس کے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پہلے بھی کئی لیڈر پرشانت کشور کو پارٹی میں شامل کرنے کے خلاف تھے لیکن ان کی حکمت عملی کی وجہ سے مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس اور تامل ناڈو میں ڈی ایم کے کو کامیابی ملی ہے اور اس سے اب یہ لیڈر بھی پرجوش ہیں۔

مزید پڑھیں:اپوزیشن متحد ہو کر 2024 کے الیکشن کی تیاری کرے: سونیا

خیال رہے کہ مغربی بنگال اور تامل ناڈو اسمبلی انتخابات میں ترنمول اور ڈی ایم کے نے پرشانت کشور کی حکمت عملی کے مطابق کام کیا تھا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.