پنجاب کے چیف الیکشن افسر ڈاکٹر ایس کرونا راجو نے آج یہاں بتایا کہ 'جن چار ریاست اور ایک مرکز کے زیرانتظام علاقہ پڈوچیری میں انتخابات ہونے والے ہیں، ان کے لئے انتخابی مبصر اورپولیس مبصر مقرر کئے گئے ہیں۔
ان میں آسام، کیرالہ، تمل ناڈو، مغربی بنگال اور مرکز کے زیرانتظام علاقہ پڈوچیری شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ' الیکشن کمیشن تین مارچ کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ مبصرین کی ایک مختصرمیٹنگ کرے گا'۔
انہوں نے کہا کہ' جنرل مبصر میں آئی اے ایس وجئے کمار جنجوعہ، انوراگ اگروال، محترمہ راجی پی سریواستو، سروجیت سنگھ، انوراگ ورما، کاکومانو شیو پرساد، دھریندر کمار تیواری، حسن لال، سیما جین، راجکمل چودھری، وریندر کمار مینا، وکاس گرگ، اجے شرما، نیلکانت ایک اوہد، کمار راہل، راہل تیواری، ڈاکٹر وجے نامدیوراو جاڈے، رجت اگروال، مونیش سنگھ سدھو، تنو کشیپ، دلجیت سنگھ مانگٹ، سبین سی، پردیپ کمار اگروال، روی بھگت، منجیت سنگھ براڑ، کنول پریت براڑ، محمد طیب، بھوپندر سنگھ، پروین کمار تھند، امت کمار، پنیت گوئل، محمد اشفاق، بھوپندر پال سنگھ، کمار سوربھ راج، بی سرینواسن، بھوپندر سنگھ، کیشیو ہنگونیا اور ونیت کمارشامل ہیں۔
مزید پڑھیں: میرٹھ: گاڑی چوری کے الزام میں دو افراد گرفتار، آدھا درجن گاڑیاں برآمد
ڈاکٹر راجو نے بتایا کہ' آئی پی ایس افسران برجندر کمار اپل، کلدیپ سنگھ، انیتا پنج، بی چندر شیکھر، امردیپ سنگھ رائے، رام سنگھ، گولاپالی ناگیشور راؤ، گوتم چیمہ، ایم ایف فاروقی، وبھو راج، لکشمی کانت یادو، ارونپال سنگھ، شیو کمار ورما، بابولال مینا پولیس مبصر مقرر کیا گیا ہے'۔
۔یواین آئی۔