امرتسر: شرومنی اکالی دل(ایس اے ڈی) لیڈر بکرم سنگھ مجیٹھیا امرتسر مشرق سے پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو سے انتخابات میں مقابلہ کریں گے۔Akali Dal leader Majithia to contest against Navjot Singh
پارٹی کے صدر سکھبیر سنگھ بادل نے آج یہ اعلان کیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سابق وزیراعلیٰ اور پارٹی کے سرپرست تجربہ کار لیڈر پرکاش سنگھ بادل لنبی اسمبلی حلقہ سے الیکشن لڑیں گے۔
مجیٹھیا جو مجیٹھیا اسمبلی سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں، امرتسر مشرق سے بھی الیکشن لڑیں گے جس سے اس سیٹ پر مقابلہ دلچسپ ہوگیا ہے۔Punjab Elections 2022
سکھ بیر بادل نے دعویٰ کیا کہ سدھو کو ’گھمنڈ‘ لے ڈوبے گا۔ وہ اپنے حامیوں پر بہت فخر کرتے ہیں، اب اس کا امتحان ہوگا کہ وہ اپنی ہی گھر کی سیٹ پر ’ماجھا دو شیر‘ سے ان کا ان کی ہی گھریلو سیٹ پر مقابلہ ہوگا۔
بادل نے دعویٰ کیا کہ ایس اے ڈی کارکن سدھو کا گھمنڈ توڑیں گے اور یہ یقینی بنائیں گے کہ ان کی ضمانت ضبط ہو۔ ایس اے ڈی صدر نے واضح کرنا چاہا کہ پوری پارٹی نے سابق وزیراعلیٰ سے درخواست کی تھی کہ سیاست سے ریٹائرمنٹ نہ لیں اور انہوں نے اسے مانتے ہوئے لنبی سے الیکشن لڑنے کی تیاری دکھائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Punjab Assembly Elections : پنجاب اسمبلی انتخابات, پولنگ کی تاریخ میں تبدیلی
انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس حکومت نے مجیٹھیا پر جھوٹا معاملہ درج کرکے انہیں نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی کارکنوں نے محسوس کیا ہے کہ مجیٹھیا کے لیے انصاف عوامی عدالت میں مانگا جائے۔
بادل نے اسی کے ساتھ ستندر سنگھ چھجل واڑی کے بابا بکالا سے امیدواری کا اعلان کیا۔ ستیندر سنگھ تین بار رکن اسمبلی رہ چکے رنجیت سنگھ چھجلواڑی کے بیٹے ہیں اور آج ہی کچھ کانگریسی کارکنوں کے ساتھ ایس اے ڈی میں شامل ہوئے۔
پنجاب میں 20 فروری کو پولنگ ہو گی اور ووٹوں کی گنتی 10 مارچ کو ہو گی۔
یو این آئی