ETV Bharat / city

یوپی مدرسہ بورڈ: شب نور بانو نے ریاست میں دوسری پوزیشن حاصل کی - یوپی مدرسہ بورڈ نتیجہ

اتر پردیش مدرسہ بورڈ امتحان سال 2020 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ جس میں امیٹھی ضلع کی طالبہ شب نور بانو نے ریاست میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ شب نور بانو نے اس امتحان میں 96.80 فیصد نمبر حاصل کرکے سخت محنت سے ضلع اور علاقے کا نام روشن کیا ہے۔

shabnoor bano from amethi got second rank in up madarsa board exam
یوپی مدرسہ بورڈ: شب نور بانو نے ریاست میں دوسری پوزیشن حاصل کی
author img

By

Published : Jul 2, 2020, 7:08 PM IST

اتر پردیش مدرسہ ایجوکیشن کونسل لکھنؤ کے بورڈ امتحان سال 2020 کے نتائج کا بدھ کو اعلان کیا گیا۔ امیٹھی کے مسافر خانہ ڈویلپمنٹ بلاک کے مدرسہ دارالعلوم غوثیہ تیغیہ رسول آباد کے سینئر سیکنڈری عربی (عالم) کی طالبہ شب نور بانو نے ریاست میں دوسرا درجہ حاصل کیا ہے۔

shabnoor bano from amethi got second rank in up madarsa board exam
یوپی مدرسہ بورڈ: شب نور بانو نے ریاست میں دوسری پوزیشن حاصل کی

شب نور بانو نے محنت کے ذریعہ 96.80 فیصد نمبر حاصل کرکے ضلع اور علاقے کا نام روشن کیا ہے۔ ریاست میں دوسرا مقام حاصل کرنے کے بعد کنبہ میں خوشی کا ماحول ہے۔

طالبہ شب نور بانو کا کہنا ہے کہ اس نتیجے میں ہمارے والدین کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی دعا تھی۔ سخت محنت ہی نتیجہ کا پھل ہے۔ مقصد کو حاصل کرنے کے لیے حوصلہ کو بلند رکھنا چاہئے۔

شب نور نے کہا کہ ان کا خواب ڈاکٹر بن کر ملک کی خدمت کرنا ہے۔ شب نور کے والد سعید کسان ہیں۔ انہوں نے اپنی بیٹی کو ہمیشہ تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دی۔ مقامی لوگوں سمیت تمام رشتے دار ریاست میں دوسرا مقام حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کررہے ہیں۔

مدرسہ کے پرنسپل نورالحسن نوری، منیجر زبیر خان، صدر ارشاد حسین اور سماجی کارکن ذیشان حسین اور مننا نے شب نور کو مٹھائیاں کھلاکر روشن مستقبل کی تمنا کی۔

بتادیں کہ اس بار بورڈ کے امتحان میں 81.99 طلباء پاس ہوئے ہیں۔ یہ امتحانات 7 مارچ سے 15 مارچ کے درمیان ہوئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.