اے پی کے ضلع اننت پور میں پیش آئی اس واردات میں ملزم نے گھر میں سو رہے اپنے بیٹوں کا جمعرات کی علی الصبح گلا گھونٹ دیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کی شناخت رنگپا کے طور پر کی گئی ہے۔
والد نے اپنے دونوں بیٹوں سات سالہ سدھیر اور پانچ سالہ سندیپ کی لاشیں جنگلات کے قریب دفن کر دیا۔ جب ملزم کی بیوی نے اپنے بچوں کے بارے میں اس سے پوچھا تو اس نے کوئی مناسب جواب نہیں دیا۔ جب پڑوسی جمع ہوئے تو اس نے ان کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔
اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی وینکٹ رمنا اور سرکل انسپکٹر شیوا شنکر مقام واقعہ پہنچے۔لاشوں کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔