ETV Bharat / city

آندھراپردیش: ضلع کرشنا میں خطرناک سڑک حادثہ - police removed damaged cars from road

آندھراپردیش کے ضلع کرشنا میں پیش آئے خطرناک سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔

آندھراپردیش: ضلع کرشنا میں خطرناک سڑک حادثہ
author img

By

Published : Nov 3, 2019, 12:42 PM IST

یہ حادثہ ضلع کے جگیاپیٹ منڈل کے گریکاپاڈو چیک پوسٹ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب دوتیز رفتار کاروں کا تصادم ہوگیا۔یہ حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دو کی موت ہسپتال منتقلی کے دوران ہوگئی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک تیز رفتار کار کے ڈرائیور نے توازن کھودیاجس کے نتیجہ میں کار دوسری کار سے ٹکرا گئی۔ایک کار میں سفر کرنے والوں کا تعلق محبوب نگر ضلع سے ہے۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ دونوں کاروں کو شدید نقصان پہنچا۔حادثہ کا مقام دلخراش منظر پیش کررہا تھا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس مقام حادثہ پہنچی اور کاروں کو وہاں سے ہٹا دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

Intro:Body:

hjfjhgkj

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.