حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع چتور District Chittor میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے Mild tremors محسوس کئے گئے۔ یہ جھٹکے دو دن بعد دوبارہ محسوس کئے گئے۔
اطلاعات کے مطابق ضلع کے ایس گولہ پلی، کرشنا نگر کالونی، پلی کُپم، گڈورو، پداگری پلی میں یہ جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جس کے نتیجہ میں ان مواضعات میں رہنے والے خوفزدہ ہوکر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور جان بچانے کے لئے کھیتوں کی طرف نکل پڑے۔ ان کے کھیت، جنگلاتی علاقوں کے قریب میں واقع ہیں۔
اس بات کی اطلاع پر عہدیداروں نے عوام کو چوکس کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنگلاتی علاقہ Forest area کی طرف نہ جائیں کیونکہ یہ مزید خطرناک ہوسکتا ہے۔ ان جھٹکوں کے نتیجہ میں کسی جانی یامالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے، البتہ مکانات کی دیواروں میں دراڑیں پیدا ہوگئیں۔
ان جھٹکوں کی اطلاع پر عہدیداروں نے ان مواضعات کا دورہ کیا اور صورتحال سے واقفیت حاصل کی۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے ان مواضعات میں رہنے والوں سے بات بھی کی اور عوام کو مشورہ دیا کہ وہ فکر مند نہ ہوں۔ مقامی افراد نے کہا کہ زمین سے خوفناک آوازیں بھی آرہی تھیں۔
(یو این آئی)