چار دن قبل سی بی آئی کے عہدیداروں نے دستگیر کی اہلیہ سے پوچھ گچھ کی تھی اور آج پوچھ گچھ کے لیے دستگیر کو طلب کیا گیا۔ دستگیر کے ملازمت چھوڑنے کے بعد اس کی جگہ پرساد نامی شخص نے ملازمت اختیار کی۔ اس معاملہ میں سابق ڈرائیور کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا۔
واضح رہے کہ اے پی ہائی کورٹ نے مقتول وویکانند ریڈی کی دختر سنیتا ریڈی کی عرضی پر اس معاملہ کی جانچ ایس آئی ٹی سے سی بی آئی کے حوالے کی تھی۔ پولیس نے 15مارچ 2019 کو اس قتل کے سلسلہ میں ایک معاملہ درج کیا تھا۔ ایس آئی ٹی کے عہدیداروں نے تقریبا 1300 افراد بشمول بیشتر سیاسی شخصیات، وائی ایس آر کانگریس، تلگو دیشم کے لیڈروں اور مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی تھی۔ سی بی آئی کے عہدیداروں نے قبل ازیں جانچ کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ بھی لیا تھا۔