ETV Bharat / city

کرونا وائرس سے متاثر کی فریاد، اہل خانہ کا تعاون کریں - طالب علم

ریاست آندھراپردیش کے ضلع کرشنا سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد اس شخص کو وجئے واڑہ کے سرکاری اسپتال میں داخل کروایا گیا۔ متاثر شخص نے ایک ویڈیو ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ سے جاری کرتے ہوئے اپنے اہل خانہ کی حمایت اور تعاون کی درخواست کی۔

کرونا وائرس متاثرہ:  میرے اہل خانہ کا تعاون کریں

author img

By

Published : Mar 23, 2020, 1:58 PM IST

اطلاع کے مطابق یہ 23سالہ نوجوان چند دنوں پہلے ہی اس وبا کا شکار ہوگیا تھا جس کے بعد اس کو وجئے واڑہ کے سرکاری اسپتال میں داخل کروایا گیا۔

مذکورہ شخص نے ایک ویڈیو کے ذریعے عوام سے اپیل کی کہ اس مشکل وقت میں اس کی مدد کی جائے اور اس کے اہل خانہ کی مدد کی جائے۔

متاثرہ نےکہا کہ' میں ایک طالب علم ہوں اور پیرس سے آیا ہوں۔میں 16مارچ کو دہلی پہنچا۔دہلی ایرپورٹ پر میری جانچ کی گئی اور مجھ میں کوئی بھی علامات نہیں پائی گئیں۔اس کے بعد میں 17مارچ کو بذریعہ پرائیویٹ کیب حیدرآباد سے وجئے واڑہ پہنچا۔

بلدیہ ویجلنس ٹیم نے مجھ سے خواہش کی کہ میں 14دنوں تک گھر میں ہی الگ تھلگ رہوں۔میں نے ان احکام کی پابندی کی اور گھر پر ہی رہا۔

انہوں نے مجھ سے کہا کہ کوئی علامات ظاہر ہو تو فوری اطلاع دی جائے۔میں نے اگلے دن بخار محسوس کرتے ہوئے ان کو اطلاع دی جس کے بعد میرا معائنہ کروایا گیا جس کا نتیجہ مثبت آیا۔

مزید پڑھیں:تلنگانہ میں جنتا کرفیو کا نمایاں اثر، مہاراشٹرا سرحد بند

اب میرا علاج کیاجارہا ہے'میں آپ تمام سے خواہش کرتا ہوں کہ میرے اور میرے خاندان کی حمایت کریں ۔مہربانی فرما کر میری جلد صحت یابی کے لئے دعاکریں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.