ریاست تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے لاک ڈاؤن کی توسیع سے متعلق خیالات کا اظہار کیا ہے۔ جس کے سبب اے پی ایس آرٹی سی نے اپنے اس فیصلہ کو ملتوی کردیا۔
اے پی ایس آرٹی سی کا خیال ہے کہ اس وائرس میں مزید اضافے کے سبب مرکز بھی لاک ڈاون مدت میں مزید اضافہ کرے۔
آرٹی سی ٹکٹس کے ریزرویشن 15تا 20 اپریل کے لئے کئے گئے تھے۔یہ کام چار دن پہلے شروع کیاگیا تھا اور تاحال 42 ہزار 377ٹکٹس کی بکنگ کا کام انجام دیا جاچکا ہے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ اگر لاک ڈاؤن 14اپریل کے بعد بھی جاری رہا تو یہ رقم مسافرین کو واپس کردی جائے گی تاہم قبل ازیں کے فیصلہ کے مطابق اے پی ایس آرٹی سی نے اے سی بسیز نہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے اس بابت بتایا کہ ٹھنڈے مقامات پر کورونا وائرس تیزی سے پھیل سکتا ہے، اسی لئے کارپوریشن نے سوپر لکژری اور الٹرا سوپر لکژری بسوں کے ریزرویشن کا آغاز کیا تھا۔