ETV Bharat / city

اترپردیش میں صحافی سُلبھ سریواستو کی سڑک حادثے میں موت - پرتاپ گڑھ کے صحافی سُلب سریواستو

پرتاپ گڑھ کے صحافی سُلبھ سریواستو گزشتہ روز لال گنج کوتوالی کے علاقے میں اے ٹی ایس کے ذریعہ پکڑے گئے اسلحہ کی فیکٹری کا کوریج کرنے لال گنج گئے تھے۔ واپسی کے وقت سڑک حادثے میں ان کی موت ہوگئی۔

Pratapgarh journalist Sulab Srivastava
پرتاپ گڑھ کے صحافی سُلب سریواستو
author img

By

Published : Jun 14, 2021, 9:53 AM IST

سُلبھ سریواستو ریاست اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ کے ایک نجی نیوز چینل میں بطور صحافی کام کرتے تھے، گزشتہ رات ان کی سڑک حادثے میں موت ہوگئی۔ بعض افراد صحافی کی موت کو سڑک حادثے سے جوڑ رہے ہیں تو بعض لوگ اس کو قتل قرار دے رہے ہیں۔

سریندر دیویدی ایڈیشنل ایس پی

اس اطلاع کے موصول ہوتے ہی فوری طور پر مقامی پولیس، رینج افسر اور ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس ایسٹرن نے جائے وقوع کا دورہ کرکے موقع کا معائنہ کیا اور ابتدائی تفتیش میں یہ پتہ چلا ہے کہ سلب کی موت سڑک حادثے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ واقعے کے سلسلے میں دیگر پہلوؤں کی گہرائی سے تفتیش اور دیگر قانونی کاروائی کی جارہی ہے۔

Pratapgarh journalist Sulab Srivastava
پرتاپ گڑھ کے صحافی سُلب سریواستو

ذرائع کے مطابق لال گنج کوتوالی کے علاقے میں اے ٹی ایس کے ذریعہ پکڑے گئے اسلحہ کی فیکٹری کا کوریج کرنے کے لیے صحافی سُلبھ سریواستو اتوار کے روز لال گنج گئے تھے۔ جہاں سے وہ دیر رات کو موٹر سائیکل کے ذریعہ گھر کے لیے واپس ہوئے تھے۔

اسی دوران رات گیارہ بجے کے قریب اطلاع موصول ہوئی کہ سُلبھ سریواستو (42) ولد ہنومان پرساد سریواستو، کٹرا میدنی گنج چوراہے کے قریب زخمی حالت میں پڑے ہیں۔ جس کے بعد انہیں فوری طور پر ضلع اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

بتایا جارہا ہے کہ سلیب کی موٹر سائیکل کوتوالی نگر تھانے کے علاقے میں سکھپال نگر کے قریب سڑک کے کنارے کھمبے اور ہینڈ پمپ سے ٹکرا گئی تھی۔ اس سے گرنے کے بعد سُلبھ شدید طور سے زخمی ہوگیا۔ وہاں پر موجود لوگوں نے سُلبھ کو سڑک سے ہٹا کر کنارے لائے اور اس کے موبائل کی رابطہ فہرست سے اس کے متعلقیں کو اطلاع دی گئی اور ایمبولینس کو بلا کر ڈسٹرکٹ اسپتال پرتاپ گڑھ بھیج دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.