ETV Bharat / city

جنسی زیادتی میں ملزم بی ایس پی رہنما اتل رائے کی عرضی کورٹ سے خارج - لائیو ویڈیو

جنسی زیادتی کے ملزم بہوجن سماج پارٹی کے رکن پارلیمان اتل رائے (Atul Rai) کو پریاگ راج ایم پی- ایم ایل اے کورٹ سے جھٹکا لگا ہے۔ کورٹ نے اتل رائے کی ضمانت کی درخواست کو خارج کر دیا۔

up_pra_2_mp mla court_vis_10070
up_pra_2_mp mla court_vis_10070
author img

By

Published : Sep 3, 2021, 10:23 AM IST

پریاگ راج: جنسی زیادتی کے الزام میں گھیرے بہوجن سماج پارٹی (BSP) کے رکن پارلیمان اتل رائے کی ضمانے کی عرضی کورٹ نے خارج کی ہے۔ پریاگ راج کے ایم پی- ایم ایل اے اسپیشل کورٹ نے اتل رائے کی ضمانت کی عرضی کو خارج کر دیا ہے۔ بی ایس پی رکن پارلیمان اتل رائے اس وقت نینی سنٹرل جیل میں بند ہے۔ ایم پی- ایم ایل اے اسپیشل کورٹ میں سات ستمبر کو اتل رائے کا بیان درج ہوگا۔

بلیا کی ایک لڑکی کے ذریعے اتل رائے پر جنسی زیادتی کے الزام لگائی گئے ہیں۔ کورٹ نے پریاگ راج کے ایس ایس پی کو پولیس کی حفاظت میں نینی سینٹرل جیل سے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ جبکہ شکایت کنندہ طالبہ کی علاج کے دوران موت ہو چکی ہے۔ اب تک ہوئی تفتیش کو لے کر رکن پارلیمان اتل رائے کی طرف سے سوال اٹھائے گئے تھے، جس کو کورٹ نے خارج کر دیا ہے۔ جس کے بعد سات ستمبر کو اتل رائے کورٹ کے سامنے پیش ہوں گے۔

اتل رائے کے خلاف بنارس کے لنکا تھانے میں جنسی زیادتی کا معاملہ درج ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق 7 مارچ 2018 کو اپنی اہلیہ سے ملاقات کروانے کے بہانے فلیٹ میں بُلا کر متاثرہ کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی، جس کا ویڈیو بنا لیا گیا تھا اور وائرل کرنے کی دھمکی دے گئی تھی۔ متاثرہ نے بلیک میلنگ اور ہراسانی کا بھی الزام لگایا تھا۔

بتا دیں کہ بلیا کی رہنے والی ایک لڑکی نے مئو کے گھوسی لوک سبھا سیٹ سے بی ایس پی رکن پارلیمان اتل رائے پر مارچ 2018 میں عصمت دری کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بنارس کے لنکا تھانے میں معاملہ درج کرائی تھی۔

مزید پڑھیں: جنسی زیادتی کے ملزم رکن پارلیمان کی خود سپردگی

وہیں لڑکی اور اس کے ایک ساتھی نے خودکشی کو فیس بک پر لائیو ویڈیو بناکر پولیس پر ہراساں کرنے کا بھی الزام لگایا تھا۔ اسی لائیو ویڈیو میں دونوں نے خودکشی کا ذمہ دار اتل رائے کے ساتھ ساتھ یوپی کے سینئیر پولیس افسران کو ٹھہرایا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.