مبینہ طور پر سوامی چنمیانند کے خلاف عصمت دری و جنسی استحصال کی شکایت کرنے کے بعد سوامی کو بلیک میل کر کے پیسہ وصولنے کے الزام میں جیل میں قید ریب متاثرہ و قانون کی طالبہ کی ضمانت کی عرضی الہ آباد ہائی کورٹ نے منظور کرلی۔ متاثرہ 25 ستمبر سے جیل میں ہے۔
جسٹس ایس ڈی سنگھ نے دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد کیس کی میرٹ پر کسی بھی قسم کا تبصرہ نہ کرتے ہوئے مبینہ جنسی زیادتی متاثرہ کی ضمانت عرضی کو منظور کرلیا۔
چنمیانند کی جانب سے پیش وکیل دلیپ کمار نے کہا کہ طالبہ نے اپنے دستوں کے ساتھ 5 کروڑ روپے کی رنگداری کا مطالبہ کیا اور سومی چنیما نند کو بدنام کرنے کی دھمکی دی۔ جس کی ریکارڈنگ ایس آئی ٹی کو سونپی گئی ہے۔ پانچ کروڑ روپے طالبہ کو نہ دینے کی وجہ سے طالبہ نے چنیمانند کے خلاف جنسی استحصال کا جھوٹا الزام لگا دیا۔ ایس آئی ٹی نے معاملے میں چارج شیٹ داخل کردی ہے۔
متاثرہ کے وکیل روی کرن جین نے اپنی جرح میں کہا کہ طالبہ کے ساتھ سوامی نے لمبے وقت تک عصمت دری کی اور مخالفت کرنے پر اسے بلیک میل کے جھوٹے الزام میں پھنسایا گیا ہے۔ معاملے کی جانچ کررہی ایس آئی ٹی نے طالبہ کے ذریعہ نئی دہلی، لودھی تھانے میں کی گئی شکایت پر ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے اور معاملے کی ٹھیک سے تحقیق نہیں کی جارہی ہے ۔طالبہ کا لگاتار استحصال کیا گیا اور اسے ہی ملزم بنا کر جیل میں ڈال دیا گیا۔
چنمیانند جنسی زیادتی کیس: متاثرہ کی ضمانت کی عرضی منظور - allahabad high Court