خیال رہے کہ قانون کی ایک طالبہ نے سابق مرکزی وزیر و بی جے پی رہنما سوامی چنمیانند پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا، جس کے بعد اترپردیش پولیس نے متاثرہ لڑکی کو بلیک میل کے کرنے کے الزم میں گرفتار کیا تھا۔
اس سلسلے میں الہ آباد ہائی کورٹ نے منگل کے روز قانون کی طالبہ کی ضمانت کی عرضی پر سماعت سے انکار کرتے ہوئے اسے خارج کردیا۔ جسٹس سدھارتھ کی سنگل بنچ نے مبینہ متأثرہ کی عرضی کو خارج کرتے ہوئے اس ضمن میں حکومت سے جواب طلب کیا ہے اور اگلی سماعت کے لئے 6 نومبر کی تاریخ طے کی ہے۔طالبہ کی جانب سے داخل عرضی میں دعوی کیا گیا تھا کہ پولیس کو متأثرہ کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے ہیںاس سے قبل شاہجہاں پور کی مقامی عدالت نے بھی متأثرہ کی ضمانت کی عرضی خارج کردی تھی۔