ETV Bharat / city

یوگی آدتیہ ناتھ: آکسیجن کی طلب میں زبردست اضافہ ہوا

author img

By

Published : May 13, 2021, 5:53 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے آڈیٹوریم میں ریاست اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا میں ایسی خبریں آرہی ہیں کہ اے ایم یو میں کووڈ سے بہت سے پروفیسرز کی اموات ہوگئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جو لوگ پہلے مرحلے میں ویکسین نہیں لگوا پائے ان کی موت ہوئی۔

Yogi Adityanath: The demand for oxygen has increased tremendously
یوگی آدتیہ ناتھ: آکسیجن کی طلب میں زبردست اضافہ ہوا

ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ آج پہلی مرتبہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی پہنچے۔ وہ آج صبح تقریبا 11:20 پر اے ایم یو کے ولنگٹن کرکٹ پویلین پر ہیلی کاپٹر سے اترے اور اس کے بعد وہ علیگڑھ کلکٹریٹ کار سے گئے، جہاں پر انہوں نے کورونا سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس کے بعد وہ اے ایم یو کے جواہر لعل میڈیکل کالج کے آڈیٹوریم میں یونیورسٹی اور علیگڑھ انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کی جس کے بعد انہوں نے صحافیوں سے خطاب کیا۔

ویڈیو

یوگی آدتیہ ناتھ کے پہلی مرتبہ اے ایم یو آنے سے اے ایم یو کے میڈیکل کالج کے لیے کورونا سے متعلق کسی تحفے کی امید کی جا رہی تھی لیکن وزیر اعلی نے اپنے خطاب میں کسی بھی طرح کا کوئی اعلان نہیں کیا۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے خطاب میں کہا اب ہر کوئی کورونا ویکسینیشن کے پروگرام میں شامل ہو رہا ہے اور ویکسینیشن ہی کووڈ 19 کا 'سیفٹی سائیکل' ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی انمول ہے اور انسانی ہمدردی سب سے اہم ہے۔ ہر جان کو حساس انداز میں بچانے کا کام کیا جا رہا ہے جس کی آج سب سے بڑی ضرورت ہے۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے آڈیٹوریم میں اے ایم یو اور ضلع کے عہدیداران کے ساتھ جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے ورچوئل طریقے سے لوگوں سے بات چیت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ میدان میں اتر کر ہی وبا کے خلاف مہم شروع کری ہے۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے مزید بتایا کہ گذشتہ 12 دن کے اندر ریاست میں کورونا انفیکشن کے واقعات کی تعداد میں ایک لاکھ 6 ہزار کی کمی ہوئی ہے۔ ریاستی حکومت نے ٹیسٹ اور ٹریٹ کی پالیسی کو آگے بڑھایا ہے۔ اس مہم کے ذریعے کورونا کی دوسری لہر پر کنٹرول قائم کیا گیا ہے۔

یوگی نے مزید کہا آج کل ٹیسٹ بڑے پیمانے پر ہو رہے ہیں۔ آج قریب چار کروڑ 36 لاکھ کورونا ٹیسٹ مکمل کر لیا گئے ہیں۔ کورونا کے پہلے مرحلے کے مقابلے میں دوسرے مرحلے میں آکسیجن کی طلب اچانک بڑھ گئی۔ کورونا کی پہلے مرحلے میں ہسپتال، بیڈ، آکسیجن کا کوئی مسئلہ نہیں تھا اور اس وقت آکسیجن کی طلب بھی نہیں تھی۔ کورونا کی دوسری لہر میں اچانک آکسیجن کا مسئلہ پیدا ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ریاست ایک دن میں 330 میٹرک ٹن آکسیجن کی بسمہ تھی لیکن کورونا منتقلی کے دوران اس مطالبہ میں ایک ہزار میٹرک ٹن روزانہ اضافہ ہوا۔ اب ریاست میں ایک 1030 میٹرک ٹن آکسیجن فراہم کی جا رہی ہے۔

وزیر اعلی نے مزید کہا کہ ہمارے پاس موجودہ L2, L3 میں بیڈ کی تعداد تقریبا 80 ہزار ہے اور اس میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ کورونا کی تیسری لہر گھر کے پیش نظر اس کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہے۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ آج دوپہر تقریبا 2:15 پر ویلنگٹن کرکٹ پویلین سے ہیلی کاپٹر سے متھرا کے لیے روانہ ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.