ETV Bharat / city

یوم خواتین پر اے ایم یو کے مختلف شعبوں میں تقاریب کا اہتمام

بین الاقوامی یوم خواتین پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مختلف اداروں اور شعبہ جات میں خصوصی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں بین الاقوامی یوم خواتین

author img

By

Published : Mar 8, 2021, 7:58 PM IST

اترپردیش شہر علی گڑھ میں واقع معروف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر ایڈوانسڈ سینٹر فار ویمنس سٹڈیز میں منعقدہ پروگرام میں سینٹر کی ڈائریکٹر پروفیسر عزرا موسوی نے کہا کہ 'یوم خواتین ہمیں خواتین کی جدوجہد کو اور ان کی حصولیابیوں کو سراہنے کا موقع فراہم کرتا ہے'۔

بین الاقوامی یوم خواتین پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مختلف اداروں اور شعبہ جات میں خصوصی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا

پروفیسر عزرا موسوی نے مزید کہا یہ دن شہری اور دیہی علاقوں میں خواتین کی تفویض اختیارات کا عزم کرنے اور صنفی مساوات کے لیے بیداری پیدا کرنے کا دن ہے۔

ایڈوانس سینٹر فار ویمنس سٹڈیز نے سنہ 2021 کے عالمی یوم خواتین انتہائی جوش و خروش اور علامت کے ساتھ منایا۔

واضح رہے آٹھ مارچ کو عالمی سطح پر یوم خواتین کے طور پر منایا جاتا ہے تاکہ صنفی مساوات کے لیے جدوجہد، کامیابیوں اور وعدوں کو نشان زد کیا جاسکے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں بین الاقوامی یوم خواتین
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں بین الاقوامی یوم خواتین

صنفی مساوات کے حصول میں بین الاقوامی یکجہتی کی نمائش کے لیے ہر برس مختلف موضوعات کا انتخاب کیا جاتا ہے تاہم رواں برس کا مرکزی خیال 'صنفی تعصب اور عدم مساوات کو چیلنج کرنے اور پکارنے کے لیے ایک بین الاقوامی کال ہے'۔

اس موقع پر طلبہ، اساتذہ اور ملازمین نے خواتین کے تفویض اختیارات پر زور دیتے ہوئے پلے کارڈ بلند کیے۔

دوسری طرف اے ایم یو ویمنس کالج کے ہندی سیکشن نے 'کووڈ وبا کے دوران خواتین کے لیے مساوی مواقع' موضوع پر نظم نویسی مقابلے کا اہتمام کیا۔

یوم خواتین ہمیں خواتین کی جدوجہد کو اور ان کی حصولیابیوں کو سراہنے کا موقع فراہم کرتا ہے

پروفیسر ریشما بیگم نے بتایا یوم خواتین پر فی البدیہہ تقریری مقابلے کا بھی اہتمام کیا گیا وہیں دوسری جانب ڈاکٹر اسماء نے یوم خواتین کی اہمیت پر خطاب کیا۔

نیشنل سروس سکیم (این ایس ایس) کے عملے اور رضاکار طلبہ نے بھی یوم خواتین منایا اور آن لائن پروگرام کا انعقاد کیا۔

ڈاکٹر ارشد حسین (پروگرام کوآرڈینیٹر، این ایس ایس)، ڈاکٹر جوہی گپتا، ڈاکٹر مجاہد علی خان اور اجمل کفیل نے خواتین کی حصولیابیوں پر تقریریں کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.