ETV Bharat / city

علی گڑھ میں اب تک سب سے زیادہ 215 کورونا مثبت معاملات

گذشتہ برس کی طرح ایک بار پھر کورونا کے قہر نے انسانی زندگی کو متاثر کر دیا ہے۔ ملک میں دن بدن کورونا مثبت معاملات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے مختلف ریاستوں کے اضلاع میں نائٹ کرفیو کے ساتھ ساتھ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

علی گڑھ میں اب تک کے سب سے زیادہ 215 کووڈ مثبت معاملات

author img

By

Published : Apr 21, 2021, 1:08 PM IST

اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں گزشتہ روز کُل 3417 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے جن میں 215 مثبت رپورٹ سامنے آئیں جو دوسرے مرحلہ میں اب تک سب سے زیادہ ہے۔

علی گڑھ میں بھی دیگر ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام خطوں کی طرح دن بدن کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ جہاں گذشتہ روز 215 مثبت رپورٹ آئی ہیں۔ وہیں، 44 لوگوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتالوں سے ڈسچارج کیا گیا۔ موجودہ وقت میں ضلع علی گڑھ میں تقریبا 863 ایکٹیو کیس موجود ہے۔

ضلع علی گڑھ ڈی ایم چندر بھوشن سنگھ نے بھی دو گز کی دوری، ماسک اور سینیٹائزر کا اچھے سے استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔

علی گڑھ انتظامیہ کی گائیڈ لائن کے مطابق ہی پھل، سبزی اور دودھ کی دکانیں صبح 6 سے 11 اور شام 5 سے 8 بجے تک کھولی جا رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.