ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان ستیش گوتم نے معروف شاعر منور رانا کی بیٹی کے تعلق سے ایک متنازع بیان دیا ہے۔
ستیش گوتم نے سمیہ رانا کے تعلق سے کہا کہ 'اگر بھارت میں ان کا دم گھٹ رہا ہے تو ان کے لیے مختلف راستے ہیں اور وہ بآسانی پاکستان جا سکتی ہیں۔'
مزید پڑھیں: سبریمالا کیس: سات ججوں کی بینچ نے طے کیے سات سوالات
اطلاع کے مطابق شہریت ترمیمی قانون کے خلاف علی گڑھ میں جاری مظاہرے سے خطاب میں سمیہ رانا نے کہا تھا کہ 'ملک کے اس ناگزیر حالات میں زندگی گزارنا بہت مشکل ہے'۔
ان کے اس بیان پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما نے انہیں ہدف تنقید بنایا ہے۔