ETV Bharat / city

علی گڑھ کے شہروز نے بنایا پنجابی نغمہ - پروڈیوسر شہروز علی خان

اترپردیش کے تعلیمی شہر علی گڑھ کے شہروز علی خان نے پروڈیوسر کی حیثیت سے ایک پنجابی نغمہ 'خاص' بنایا ہے جس کو آسٹریہ اور اٹلی میں فلمایا گیا ہے۔

song
song
author img

By

Published : Aug 21, 2020, 2:23 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی وجہ سے علی گڑھ پوری دنیا میں تعلیمی شہر کے نام سے جانا جاتا ہے لیکن اس تعلیمی شہر کے ہی شہروز علی خان نے پروڈیوسر کی حیثیت سے کامیاب پنجابی گانا بنا کر علی گڑھ شہر کے نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ فلم انڈسٹری کے بارے میں بھی سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔

علی گڑھ کے شہروز نے بنایا پنجابی نغمہ
شہروز علی خان نے پروڈیوسر کی حیثیت سے ایک پنجابی گانا "خاص" تیار کیا ہے۔ اس میں ہیرو ہنس راج ہنس کے صاحبزادے نوراج ہنس اور اداکارہ ایہانا ڈھیللن ہیں۔ اسے آسٹریہ اور اٹلی میں فرمایا گیا ہے۔ اس نغمہ کی تعریف فلم انڈسٹری کی کئی بڑی ہستیاں کر رہی ہیں۔ کپل شرما، ٹائیگر شیروف کے علاوہ دیگر لوگوں نے بھی سوشل میڈیا پر گانے کو شیئر کیا۔ کپل شرما نے تو اس گانے کی کامیابی پر خاص ٹیم کے ممبران کو اپنے کپل شرما شو میں دعوت نامہ بھی دیا۔ شہروز نے بتایا کہ اس نغمے کو 24 گھنٹے میں ہی 20 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے دیکھا۔ پروڈیوسر شہروز علی خان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ابھی ہم ممبئی میں نہیں ہیں تو میں اپنے شہر میں ہی اس نغمے کی کامیابی کا جشن منا رہا ہوں۔ یہ نغمہ ہم نے آسٹریہ اور اٹلی میں فلمایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس نغمے کے بول بہت پسند آئے تھے اور میں نوراج ہنس کا بہت بڑا فین ہوں۔ مجھے ان کی آواز بہت اچھی لگتی ہے کیونکہ وہ سوفی خاندان میں پیدا ہوئے۔ شہروز علی خان نے بتایا کہ اس گانے میں دکھایا گیا ہے کہ ایک محبوبہ اپنے محبوب سے غلط فہمی کی وجہ سے ملاقات نہیں کر پاتی ہے اور وہ آخر میں خود کشی کر لیتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.