ETV Bharat / city

Online Orientation Program at AMU: اے ایم یو کے ویمنس پالی ٹیکنک میں آن لائن تعارفی پروگرام کا انعقاد - اے ایم یو میں آن لائن تعارفی پروگرام

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ویمنس پالی ٹیکنک AMU's Women Polytechnic میں تعلیمی سیشن 2021-22 کے لیے داخلہ لینے والی نئی طالبات کے لیے آج آن لائن تعارفی پروگرام Online Orientation program کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کورسز سے متعلق اہم نکات پر روشنی ڈالی گئی۔

online orientation program at amu women polytechnic
اے ایم یو : طالبات کے لیے آن لائن اوریننٹیشن پروگرام
author img

By

Published : Jan 21, 2022, 7:32 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ویمنس پالی ٹیکنک AMU's Women Polytechnic میں ڈپلوما ان سیکریٹریل پریکٹس، ڈپلوما ان کسٹیوم ڈیزائننگ اینڈ گارمنٹ ٹکنالوجی اور ایڈوانس ڈپلوما انٹریئر ڈیکوریشن میں تعلیمی سیشن 2021-22 میں داخلہ لینے والی نئی طالبات کے لیے آن لائن تعارفی پروگرام Online Orientation program at AMU کا انعقاد کیا گیا۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں یونیورسٹی پالی ٹیکنک کے ساتھ ملحق ویمنس پالی ٹیکنک بھی ہے جہاں پر خواتین کے لیے پروفیشنل ڈپلومہ کورسز چلائے جاتے ہیں۔ طالبات ان ڈپلومہ کورسز کو مکمل کرکے مختلف میدان میں ملازمت بھی حاصل کرتی ہیں۔

ویمنس پالی ٹیکنک کی صدر ڈاکٹر سلمیٰ شاہین نے اپنے استقبالیہ خطاب میں طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تاکید کی کہ وہ اپنے کورس کو کامیابی سے مکمل کرنے میں جوش و خروش کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے طالبات سے کہا کہ وہ اپنی مہارت کے فروغ پر توجہ دیں اور ایسے کورس کا بہترین استعمال کریں جو تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اختراعات کا احاطہ کرتے ہیں۔

تعارفی پروگرام کی کنوینر ڈاکٹر شیبہ منظور نے یونیورسٹی ویمن پالی ٹیکنک کی جانب سے طالبات کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات فراہم کی۔

یہ بھی پڑھیں: Faculty Development Program at AMU: اے ایم یو کے مکینیکل شعبہ میں فیکلٹی ڈیو لپمنٹ پروگرام کا انعقاد

کمپیوٹر انجینئرنگ سیکشن کے مصباح الرحمٰن اور طارق احمد نے تعلیمی آرڈینینس اور نصاب کے سلسلے میں بتایا، سیکریٹریل پریکٹس سیکشن ڈاکٹر صہیب مسعود نے ڈپلومہ ان سیکریٹرئل پریکٹس کورس، اس کی مدت، سمسٹر کی تعداد وغیرہ کے بارے میں مختصر تعارف پیش کیا۔

اسسٹنٹ پروفیسر حنا نواز، سعدیہ نعیم اور اقرار سلیم نے ڈپلومہ ان سی ڈی اینڈ جی ٹی اور ایڈوانس ڈپلومہ ان انٹیریئر ڈیکوریشن کورس کے مختلف پہلوؤں اور کورس کے بعد پیدا ہونے والے مواقع کے بارے میں بتایا، پروگرام کی کنوینر فوزیہ خان بھی موجود رہی اور نظامت کے فرائض اقرار سلیم نے انجام دیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.