نوید سراج نے اپنا ریسرچ پیپر 34ویں مدھیہ پردیش ینگ سائنٹسٹ کانگریس میں پیش کیا، جسے کانگریس مدھیہ پردیش کونسل آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بھوپال کی طرف سے منعقد کیا گیا تھا۔
نوید نے اپنے ریسرچ پیپر میں یہ ثابت کیا کہ پلاسٹک کی چیزوں پر دھوپ کا اثر ہوتا ہے یعنی دھوپ کی وجہ سے پولیمر ڈی گریڈ ہوتا ہے۔ جبکہ کہ لوگ کہتے ہیں کہ پلاسٹک پر دھوپ اور موسم کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔ پولیمر ڈی گریٹ نہیں ہوتا۔ نوید کے ریسرچ پیپر میں یہ ثابت ہوا کہ پولیمر ڈی گریڈ ہوتا ہے اسی پر وہ آگے ریسرچ کرکے ایک اچھے سائنٹسٹ بننا چاہتے ہیں۔
نوید سراج علی گڑھ کے شہر سراۓ رحمن کے رہنے والے ہیں اور ان کی عمر صرف 29 سال ہے اور انکی تعلیم علیگڑھ مسلم یونیورسٹی سے ہوئی ہے۔ سن 1995 میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں اول درجے میں داخلہ ہوا اور 2005 میں ہائی سکول کیا۔ 2012 میں بی ٹیک اور 2014 میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی سے ایم ٹیک کیا۔
نوید کا کہنا ہے کہ اگر انکی ریسرچ میں سرکار مدد کرتی ہے تو وہ ایک اچھے اور بڑے سائنسٹسٹ بننا چاہتے ہیں جو کیمیکل ری ایکشن اور پلاسٹک کے استعمال پر کام کریں گے جو نہ صرف بھارت کے لئے بلکہ پوری دنیا کے لیے سود مند ہوگا۔