ETV Bharat / city

Mayawati criticizes BJP Government: علی گڑھ: مایاوتی نے ایس پی اور بی جے پی کے لاء اینڈ آرڈر پر اٹھائے سوال - مایاوتی کا عوامی خطاب

مایاوتی نے کہا بی ایس پی نے پہلے کی طرح سماج کے سبھی لوگوں کو امیدوار نامزد کیا ہے۔ غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہی کانگریس اقتدار سے باہر ہے، کانگریس دلت مخالف ہے۔

Mayawati
Mayawati
author img

By

Published : Feb 9, 2022, 5:19 PM IST

اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ کے نمائش گراونڈ میں بہوجن سماج پارٹی (Bahujan Samaj Party) سپریمو مایاوتی نے عوامی جلسہ میں خطاب Mayawati addressed a public meeting in Ali Garh کرتے ہوئے اپیل کی کہ وہ علی گڑھ ڈویژن کے چاروں اضلاع کے 17 امیدواروں کو ووٹ دیں۔ بی جے پی اور ایس پی پر حملہ بولتے مایاوتی نے کہا کہ ہم اپنے بل بوتے پر الیکشن لڑ رہے ہیں، اس بار ریاست کو بی جے پی کی تاناشاہی حکومت سے نجات دلانا ہے۔

ویڈیو
عوامی جلسہ میں خطاب کرتے ہوئے مایاوتی نے کہا بی ایس پی نے پہلے کی طرح سماج کے سبھی لوگوں کو امیدوار نامزد کیا ہے۔ غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہی کانگریس اقتدار سے باہر ہے، کانگریس دلت مخالف ہے، کانشی رام، بھیم راؤ امبیڈکر کو بھارت رتن نہیں دیا، اس اعزاز کے وہ مستحق تھے۔ کانشی رام کے انتقال پر قومی سوگ کا اعلان نہیں کیا گیا۔مایاوری نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کی حکومت میں دلتوں کا ریزرویشن ختم کر دیا گیا، مایاوتی نے ہاتھرس واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہاتھرس کا واقعہ بی جے پی کے دور حکومت میں ہوا۔ دلتوں کو بی جے پی سے کوئی فائدہ نہیں ملا، انہیں ریزرویشن میں بھی کوئی فائدہ نہیں مل رہا ہے۔ مایاوتی نے کہا کہ اب بہوجن سماج پارٹی کی حکومت بنے گی، تو سب کو روزی روٹی ملے گی، کسانوں کو فائدہ ہوگا، ریاست میں لاء اینڈ آرڈر ہوگا، خواتین کی حفاظت ہوگی، علیگڈھ ڈویژن کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے۔یہ بھی پڑھیں: Akhilesh Yadav Criticizes BJP: علی گڑھ میں اکھلیش یادو کا بی جے پی پر تنقید

مایاوتی کو سننے کے لئے علیگڑھ اور آس پاس کے گاؤں دیہات سے خاصی تعداد کو لوگ آئے جس میں خواتین اور بزرگ بھی دکھائی دئے۔ علیگڈھ انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی انتظامات کے لئے پولیس کو بھی تعینات کیا گیا تھا۔

علیگڑھ کے موجودہ میئر محمد فرقان بی ایس پی سے ہی ہیں جن کی سرپرستی میں علیگڑھ کول اسمبلی سے محمد بلال اور علیگڑھ شہر اسمبلی سے رضیہ خان کو انتخابات میں امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.