پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہ وہی لٹیرے ہیں جنہوں نے 11 ستمبر کو علی گڑھ کے سارسول میں ایک جیولری شاپ پر ڈکیتی کی تھی۔ ایڈیشنل پولیس کمشنر لوو کمار کے مطابق جی آئی پی کے پیچھے، فلم سٹی کے سامنے اور قبرستان سے گزرنے والے نالے پر چیکنگ کے دوران موٹر سا ئیکل سوار تین افراد آرہے تھے،روکنے پر انہوں نے پولیس پر گولی چلائی جس کے جواب میں پولیس نے یہ کارنامہ انجام دیا۔
تصادم میں تینوں زخمی ہوئے اور بعد ازاں گرفتار کر کے علاج کے لئے ڈسٹرکٹ اسپتال بھیج دیا گیا۔ان کے نام سورو، روہت اور موہت ہیں۔ یہ غازی آباد کے کھوڑو کالونی کے رہنے والے ہیں۔ان کے قبضے سے لوٹے گئے زیورات، اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:
یوپی میں نو آئی اے ایس افسران کا تبادلہ
پولیس ان کی مجرمانہ ہسٹری تلاش کرنے میں مصروف ہے۔شام کو اچانک فائرنگ سے لوگوں کو تشویش ہوئی لیکن جب لوگ اس بات سے باخبر ہوئے کہ یہ علی گڑھ جیولری شاپ لوٹنے والے لٹیرے ہیں تو پھر لوگوں نے پولیس کی ستائش کرنی شروع کر دی۔