ریاست اترپردیش کے ضلع علیگڑھ میں اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے چار اسٹاف میں کورونا پازیٹیو کی تصدیق کی گئی ہے۔
جن چار افراد کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے ان میں سے ایک پروفیسر، ایک سینیئر ریزییڈنٹ ڈاکٹر اور دو نرس شامل ہیں۔
ضلع مجسٹریٹ چند بھوشن سنگھ نے روزآنہ عوام سے اپیل کررہے ہیں کہ تمام لوگ اپنے اپنے گھروں میں رہیں اور نہایت ہی ضروری کام ہونے پر ہی گھر سے باہر نکلیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ہی جے این ایم سی کے ہی ایک شعبہ کے سربراہ کی بھی کورونا وائرس رپورٹ مثبت آئی تھی۔ جے این ایم سی میں آج صبح تک تقریبا 15000 کورونا وائرس کے نمونوں کی جانچ ہو چکی ہے۔
ضلع علی گڑھ میں چار نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد ضلع میں کورونا وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 156 تک پہنچ چکی ہے جس میں 66 افراد مکمل طور سے صحتیاب بھی ہوچکے ہیں جبکہ اس وبا سے اب تک 16 اموات بھی درج کی جاچکی ہے، اس وقت ضلع میں کل 74 فعال کیسز ہیں۔