علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے لینڈ ایند گارڈن کے زیر اہتمام گلستان سید میں منعقدہ دو روزہ پھولوں کی سالانہ نمائش کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر (آئی جی) علیگڑھ پیوش موڑیا (آئی پی ایس) بطور مہمان اعزازی موجود رہے۔
اے ایم یو لینڈ اینڈ گارڈن کے ممبر انچارج پروفیسر ذکی انور نے بتایا کہ' اے ایم یو میں سال میں دو مرتبہ پھولوں کی نمائش ہوتی ہے۔ ایک نومبر/ دسمبر میں اور پھر مارچ میں یہ نمائش ہوتی ہے۔ اس بار پھولوں کی نمائش میں کل 962 انٹری آئی ہیں، جو اے ایم یو کی بھی ہیں اور باہر کی بھی ہے۔ اس بار پھولوں کی نمائش کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کیا، جن کے ساتھ آئی جی علی گڑھ پیوش موڑیا بھی موجود رہے۔ یہ سالانہ پھولوں کی نمائش کل شام تک چلے گی اور کل انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔ نمائش میں سات مختلف زمروں میں انواع و اقسام کے پھولوں کو شامل کیا گیا ہے۔