علی گڑھ: اپنی سماجی خدمات مہم کے تحت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے دواخانہ طبیہ کالج کی ٹیم نے شہر کے جمال پور علاقے میں غریب افراد میں مفت دوائیں تقسیم کیں۔
ضلع علی گڑھ تھانہ سول لائن کے علاقے جمال پور میں ایک یونانی کلینک کے افتتاح کے موقع پر اے ایم یو کے دواخانہ طبیہ کالج کی جانب سے مارکیٹنگ ٹیم نے مفت ادویات غریب اور ضرورت مند افراد میں تقسیم کی۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کیمپس کے قریب واقع جمال پور ایک مسلم اکثریت علاقہ ہے جہاں پر نوکری پیشہ غریب طبقہ رہتا ہے۔ جہاں اکثر سماجی تنظیم اور اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کی جانب سے بھی مفت دوائیں تقسیم اور مفت ہیلتھ کیمپ لگائے جاتے ہیں۔
دواخانہ طبیہ کالج کی ممبران انچارج پروفیسر سلمی احمد نے کہا بہت سے غریب مریض ادویات کے لئے پریشان رہتے ہیں۔ اس کے احساس کرتے ہوئے ہم نے لوگوں کو مفت دوائیں تقسیم کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اے ایم یو کے اجمل خان طیبہ کالج کی او پی ڈی میں مفت دوائیں فراہم کی جاتی ہیں۔
پروفیسر سلمی احمد نے دواخانہ طبیہ کالج کی مارکیٹنگ ٹیم کے سربراہ شارق اعظم اور دیگر کے ہمراہ دوائیں تقسیم کیں۔
فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے سابق ڈین پروفیسر عبد المنان، پروفیسر شمیم احمد (ایگریکلچرل مینجمنٹ شعبہ) اور پروفیسر محمد خالد اعظم (بزنس ایڈمنسٹریشن شعبہ) نے کہا کہ کووڈ وبا کے وقت میں مفت دوائیں تقسیم کرنے کی مہم غریب مریضوں کے لیے بہت راحت کی بات ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مالی طور سے کمزور طبقات کی مدد کرنا اور انھیں مفت طبی سہولیات فراہم کرنا ہماری سماجی ذمہ داری ہے۔
مزید پڑھیں: محمڈن اینگلو اورینٹل کالج کے 'فیض گیٹ' کی تاریخ
موقع پر پروفیسر ایم التمش صدیقی، پروفیسر عبداللہ خان، پروفیسر رئیس الدین انصاری، پروفیسر شمیم احمد، ڈاکٹر حامد اشرف، ڈاکٹر وکیل احمد، ڈاکٹر مناظر اور ڈاکٹر سفیان دانش موجود تھے۔