ETV Bharat / city

Awareness Program On Omicron in AMU: اومیکرون سے متعلق اے ایم یو میں بیداری پروگرام

author img

By

Published : Dec 18, 2021, 4:11 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اجمل خان طبیہ کالج میں نئے کووڈ ویریئنٹ اومیکرون Omicron کے متعلق بیداری پروگرام Awareness Program On Omicron In AMU کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام کو باخبر کیا گیا کہ کورونا کا خطرہ ابھی برقرار ہے۔ اس لیے ہمیں ابھی بھی احتیاطی تدابیر پرعمل کرنے کی ضرورت ہے۔

awareness program on omicron in amu
اومیکرون کے متعلق بیداری پروگرام

کورونا وائرس کی پہلی اور دوسری لہر نے انسانی زندگی کو مکمل طور سے متأثر کیا تھا، جس کے بعد اب کووڈ کی نئی قسم اومیکون کے نام سے عوام خوفزدہ ہے کہ کہیں کووڈ کی پہلی اور دوسری لہر کی طرح حالات پیدا نا ہوجائیں اور لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی نوبت نا آجائے۔

نئے کووڈ ویریئنٹ اومیکرون Omicron کے متعلق اے ایم یو میں بیداری پروگرام Awareness Program On Omicron In AMU میں اجمل خاں طبیہ کالج کے شعبہ صدر تحفظی و سماجی طب پروفیسر روبی انجم نے کووڈ کے تعلق سے کہا کہ وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ اب بھی بہت زیادہ ہے۔ اس لیے عوام کو سماجی دوری کے ساتھ ماسک پہننا اور بار بار ہاتھ دھوتے رہنا چاہیے اس کے علاوہ بھیڑ بھاڑ والے علاقوں اور بازاروں میں جانے سے بھی گریز کرنے کی ضرورت ہے۔

awareness program on omicron in amu
اومیکرون کے متعلق بیداری پروگرام

انھوں نے کہا کہ بچوں کو اسکولوں میں بھیجنا محفوظ نہیں ہے، اومیکرون کا مقابلہ کرنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ قوت مدافعت کو مضبوط رکھیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

یہ بھی پڑھیں: Omicron Variant: اومیکرون ویریئنٹ کے پھیلاو کی رفتار ڈیلٹا ویریئنٹ سے بھی تیز

لوگوں سے افواہوں پر توجہ نہ دینے کی تاکید کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ملک اور دنیا بھر میں محققین اومیکرون کے مختلف پہلوؤں پر بہتر طور پر سمجھنے کے لیے تحقیق کر رہے ہیں، اس لیے ہمیں ابھی سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

ڈاکٹر عمران انور اور ڈاکٹر عبدالعزیز خان نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کووڈ کے ضابطوں کے بارے میں لاپروائی نہ برتیں بلکہ مکمل طور سے ٹیکے لگوائیں۔

بیداری پروگرام میں ویکسین کی اہمیت اور وائرس سے بچاؤ کو کم نہ کرنے کی ہدایت پر عمل کرنے کے حوالے سے پوسٹرز بھی پیش کیے گئے۔ نئی قسم کے وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر کے بارے میں ایک نوٹس بھی جاری کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.