ETV Bharat / city

اے ایم یو وائس چانسلر نے چین کی اشتعال انگیز کارروائی کی مذمت کی - جوانوں کی شہادت پر انہیں سلام پیش

اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے لداخ کے گلوان علاقے میں چین کی فوج کے اشتعال انگیز حملے میں فوجی جوانوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

اے ایم یو وائس جانسلر نے چین کی اشتعال انگیز کارروائی کی مذمت کی

author img

By

Published : Jun 17, 2020, 8:55 PM IST

مرکز کے زیر انتظام لداخ کے گلوان خطے میں چین اور بھارتی افوج کے مابین پر تشدد جھڑپ میں متعدد بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چین کی اشتعال انگیز کارروائی کی مذمت کی۔

پروفیسر طارق منصور نے کہا ’’ہم اپنے جوانوں کی شہادت پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں اور ہندوستانی فوج کے افسروں اور بہادر جوانوں کے رنجیدہ کنبوں کو اپنی تعزیت پیش کرتے ہیں۔ یہ افسوس کی بات ہے کہ ہمارے جوانوں کو وطن کی حفاظت پر مامور رہتے ہوئے جانوں کی قربانی پیش کرنی پڑی۔ یہ بہت تکلیف دہ ہے۔‘‘

وائس چانسلر نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ’’شہیدوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، اور اس مشکل گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور متعلقین کو حوصلہ عطا کرے۔‘‘

بتا دیں کہ پیر اور منگل کی شب لداخ کے گلوان خطے میں بھارت اور چینی افوج کے مابین جھڑپ کے دوران بیس فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔ چین کی اس جارحانہ کارروائی کی مذمت کی جا رہی ہے وہیں اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت اور چین کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.