علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی ریزیڈنشل کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے) کے طالب علم وسیم رمضان ڈار نے جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ منعقدہ پی سی ایس امتحان 2018 میں کامیابی حاصل کی۔
جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن امتحانات 2018 کے نتیجہ کا اعلان 29 ستمبر 2019 کو کیا گیا تھا۔ کامیاب طالب علم کو مبارکباد دیتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے امید ظاہر کی ہے کہ اس کامیابی سے دیگر طلبہ و طالبات کو بھی ہمت و حوصلہ فراہم ہوگا۔
آر سی اے کے ڈائریکٹر پروفیسر عمران سلیم نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آر سی اے میں مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کرنے والے طلباء کے حوصلے اس سے بلند ہوں گے اور ہدف کے حصول کے لیے وہ زیادہ محنت و لگن سے پڑھائی کریں گے۔