ETV Bharat / city

اے ایم یو: کووڈ 19 سے تحفظ کے لیے پروٹیکشن باکس تیار - پروٹیکشن باکس

معروف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج اور ذاکر حسین کالج آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے دو اساتذہ کی باہمی کوششوں سے کووڈ 19 کے انفیکشن سے ڈاکٹروں اور نرسوں کو محفوظ رکھنے کے لیے نہایت کم خرچ میں انفیکشن پروٹیکشن باکس تیار کیا گیا ہے۔

AMU teacher ready Protection box to protect against Covid 19 infection
اے ایم یو: کووڈ-19 انفیکشن سے تحفظ کے لیے پروٹیکشن باکس تیار
author img

By

Published : Apr 20, 2020, 10:17 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے انیستھیسیالوجی شعبہ کی ڈاکٹر شہانہ علی اور میکانیکل انجینیئرنگ شعبہ کے ڈاکٹر یاسر رفعت کی باہمی کوشش سے کووڈ-19 کے انفیکشن سے ڈاکٹروں اور نرسیز کے تحفظ کے لیے نہایت کم خرچ میں انفیکشن پروٹیکشن باکس تیار کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر شہانہ نے بتایا کہ یہ باکس ڈاکٹر اور نرسوں کے تحفظ کے لیے ایک اہم گھیرا فراہم کرے گا اور وہ لوگ جو کووڈ-19 کے مریضوں کے علاج سے براہ راست جڑے ہوئے ہیں ، وہ اس کے انفکیشن سے محفوظ رہ سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متأثر مریض کو وینٹیلیٹر پر رکھنے سے قبل اس کی سانس کی نلی میں ایک نلکی ڈالی جاتی ہے اور اس وقت ڈاکٹر اور دیگر عملہ کو اس مرض کی تعدی کا شدید خطرہ رہتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس پروٹیکشن باکس میں کافی جگہ ہے اور ڈاکٹر اس کے باوجود آسانی سے کام کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس باکس کی صفائی کے بعد اسے دوبارہ استعمال کیا جاسکتا ہے

ڈاکٹر شہانہ نے بتایا کہ صحت خدمات سے منسلک عملہ پرسنل پروٹیکشن اکوپمینٹ کا استعمال کرتے ہیں لیکن مریضوں کی سانس کی نلی میں نلکی ڈالتے وقت مریض کو کھانسی آجانے سے ہونے والی تعدی کے خطرات سے بچانے میں اس باکس کی بڑی اہمیت ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.