ایم کے سرجیکلس برادرز کی جانب سے 2 ہزار400 ماسک اور دستانے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج و اسپتال کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ پروفیسر حارث ایم خاں کو پیش کئے گئے۔

جبکہ پی پی ای کٹ کے لئے ایک لاکھ روپے کا چیک کورڈ وبا پبلی کیشن لمیٹیڈ کے مسٹر سعیدالاسلام شیروانی نے جواہل لال نہرو میڈیکل کالج و اسپتال کے پرنسپل و چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شاہد علی صدیقی کو پیش کیا۔
اس موقع پر پروفیسر حارث ایم خاں، علیگڑھ میئر محمد فرقان اور ٹراما سینٹر کے کیئر ٹیکر سعیدالرحمان موجود تھے۔
جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر صدیقی اور پروفیسر خاں نے کووڈ 19 کے بحران کے دوران اس کار خیر کے لئے دونوں عطیہ دہنرگان کا شکریہ ادا کیا۔