ETV Bharat / city

اے ایم یو کے ایک اور پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب کا انتقال

author img

By

Published : May 28, 2021, 6:47 PM IST

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)، ڈاکٹر ذاکر حسین کالج آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنولوجی کے الیکٹریکل انجنیئرنگ شعبہ کے ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب کا علیگڑھ میں انتقال ہو گیا۔

اے ایم یو کے ایک اور پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب کا انتقال
اے ایم یو کے ایک اور پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب کا انتقال

پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب کے انتقال پر اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ ’ڈاکٹر محمد ایوب بےحد سنجیدہ استاد تھے، جو ہمیشہ اپنے طلبہ کی ترقی اور مثبت پیش رفت کے لیے کوشاں رہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انکی رحلت پر غم کا اظہار کرتی ہے اور ان کے کنبہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

الیکٹریکل انجنیئرنگ شعبہ کے سربراہ پروفیسر سلمان حمید نے کہا ڈاکٹر ایوب کی کمی ان کے رفقاء اور طلبہ ہمیشہ محسوس کریں گے کیونکہ وہ ایک مخلص استاد تھے۔

جھارکھنڈ کے گوڈّا سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد ایوب اے ایم یو کے شعبہ الیکٹریکل انجنیئرنگ میں بطور لیکچرر 1985 میں وابستہ ہوئے تھے۔ وہ 2006 میں ترقی پاکر ایسوسی ایٹ پروفیسر بنے جبکہ ڈاکٹر محمد ایوب نے بنارس ہندو یونیورسٹی سے بی ٹیک اور آئی آئی ٹی دہلی سے ایم ٹیک کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.