ETV Bharat / city

اے ایم یو میڈیکل کے پرنسپل بین الاقوامی ایوارڈ سے سرفراز

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر شاہد علی صدیقی کو آسٹریا کی 124 سال پرانی کمپنی ہرز نے ڈاکٹر ہرز گیرارڈ گلنزر ایوارڈ برائے سوشل سروس سے نوازا۔

AMU Medical Principal wins International Award
اے ایم یو میڈیکل کے پرنسپل بین الاقوامی ایوارڈ سے سرفراز
author img

By

Published : Aug 12, 2020, 4:44 PM IST

کووڈ 19 کے اس دور میں ڈاکٹرز اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر متاثرین کا علاج کر رہے ہیں یقینا جو ایک بہادری اور ہمت والا کام ہے۔ اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں بھی کورونا کے نمونوں کی مفت جانچ کے ساتھ متاثرین کو علاج کے لیے داخل کرایا جا رہا ہے اور حال ہی میں شروع ہوئی پلازمہ تھراپی سے بھی متاثرین کا علاج کیا جا رہا ہے۔

ویڈیو

وبا کے اس دور میں نہ صرف ملک کی مختلف سماجی تنظیم بلکہ بین الاقوامی کمپنیاں بھی ڈاکٹرز کی ہمت افزائی کرتے ہوئے انہیں ایوارڈ سے سرفراز کر رہی ہیں۔ ایسی ہی آسٹریا کی 124 سال پرانی کمپنی ہرز نے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر شاہد علی صدیقی کو ڈاکٹر ہرز گیرارڈ گلنزر ایوارڈ برائے سوشل سروس سے سرفراز کیا۔

جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر شاہد علی صدیقی نے بتایا اور ہرز مڈل ایسٹ کی کمپنی ہے جس کی طرف سے مجھ کو ایوارڈ ملا ہے اور جو کووڈ 19 کا علاج یہاں ہو رہا ہے اس کو دیکھتے ہوئے دیا ہے، میں اس کو اپنی ٹیم کی جانب سے حاصل کر رہا ہوں۔ مجھ کو بہت اچھا لگ رہا ہے، خوشی ہو رہی ہے۔ اس طرح کے کام کو سراہا جا رہا ہے اور لوگوں کی اس سے حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔

انہوں نے ہمیں فیس شیلڈ، KN95 ماسک، ریگولر ماسک اور دستانے بھی دیے ہیں۔

Prof. Shahid Ali Siddiqui
پروفیسر شاہد علی صدیقی

ہرز مڈل ایسٹ اور بھارت کے بزنس ڈویلپمینٹ مینیجر فیصل عباسی نے بتایا ہم لوگوں نے یہ ایوارڈ پہلی بار بھارت میں شروع کیا ہے اور ہماری کمپنی کہ جو بانی ہیں ان کے نام پر اس ایوارڈ کا نام بھی رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹر جو اس وقت ہم لوگوں کی سب سے زیادہ مدد کر رہے ہیں اور بڑھ چڈھ کر حصہ لے رہے ہیں اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر تو ان کی ہمت افزائی کے لیے یہ ایوارڈ ہم نے جے این ایم سی کے پرنسپل پروفیسر شاہد علی صدیقی کو دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.