ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں کورونا وائرس کے مزید 21 رپورٹ مثبت آنے سے متاثرین کی تعداد 554 ہو گئی ہیں، جس میں 24 اموات ہو چکی ہیں۔
گزشتہ 3 روز میں 66 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت آنے سے متاثرین کی تعداد 554 ہوگئی ہیں۔ 21 مثبت رپورٹ میں سے 17 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں۔جو علی گڑھ کے مختلف رہائشی علاقوں سے ہے۔
علی گڑھ ڈی ایم چند بھوشن سنگھ نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور ضرورت پر ہی گھر سے باہر نکلے۔