ETV Bharat / city

علی گڑھ: پولیس اور عوام کے درمیان پتھراؤ - پولیس اور میونسپل کارپوریشن کے ملازمین نے بھی دوسری جانب سے پتھراؤ کیا

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کے شہر کوتوالی کے علاقے بھوج پورا میں پولیس اور عوام کے درمیان پتھراؤ کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بتایا جا رہا ہے۔

aligarh: stone pelting between police and public
علی گڑھ: پولیس اور عوام کے درمیان پتھراؤ
author img

By

Published : Apr 22, 2020, 12:33 PM IST

Updated : Apr 22, 2020, 1:05 PM IST

اطلاعات کے مطابق علی گڑھ انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کے دوران ضروری سامان کی خریداری کے لیے صبح 6 بجے سے 10 بجے تک بازار کھولنے کی اجازت دی ہے۔ جس کے مطابق اشیاء ضروریہ کی دکانوں کے علاوہ کچھ دیگر دکانیں جیسے سبزی اور پھل کی دکانیں بھی کھولی جاتی ہے۔ تاہم آج بھوج پورا کے علاقے میں وقت مقررہ ختم ہونے کے بعد پولیس نے جب سبزیوں اور پھلوں کی ٹھیلوں اور دکانوں کو بند کرنے کے لیے کہا تو پولیس اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ تک کی نوبت آگئی۔ بازار میں موجود لوگوں نے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا۔

ویڈیو

پتھراؤ کو دیکھ کر معاملہ اتنا زور پکڑا کہ پولیس اور میونسپل کارپوریشن کے ملازمین نے بھی دوسری جانب سے پتھراؤ کیا۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس فورس اور اور میونسپل کے ملازمین کی ایک بڑی تعداد بھی موقع پر جمع ہوگئی۔

دونوں طرف عوام اور پولیس کی جانب سے پتھراؤ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا اور ماحول کو دیکھتے ہوئے پولیس نے لوگوں کا تعاقب کیا۔ لوگ سڑک پر لگائے گئے سبزی اور پھل چھوڑ کر بھاگ گئے۔ اطلاع کے مطابق واقعے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہے جس کے سر میں چوٹ ہے'۔

Last Updated : Apr 22, 2020, 1:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.