ETV Bharat / city

اے ایم یو وائس چانسلر نے اورل آنکولوجی یونٹ کا افتتاح کیا - کینسر کے علاج کی سہولیات

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ڈاکٹر ضیاءالدین احمد ڈینٹل کالج کے ’’اورل اینڈ میکزیلو فیشیئل سرجری‘‘ شعبہ میں اورل آنکولوجی یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کیا۔

اے ایم یو وائس چانسلر نے اورل آنکولوجی یونٹ کا افتتاح کیا

author img

By

Published : Jul 20, 2021, 8:39 PM IST

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اورل آنکولوجی یونٹ کا افتتاح کرتے ہوئے آنکولوجی یونٹ کے قیام کی سراہنا کی اور اورل کینسر کے علاج میں بہتر نتائج کے لئے انٹر ڈسپلنری سرجری ٹیم کو شامل کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے ڈینٹل کالج کی مزید ترقی کے لئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور اس موقع پر یونیورسٹی جنرل آف میکزیلو فیشیئل سرجری اینڈ اورل سائنسز کے پہلے شمارے کا بھی اجراء کیا۔

اے ایم یو ضیاءالدین احمد ڈینٹل کالج کے پرنسپل پروفیسر تیواری نے بتایا کہ ڈینٹل کالج کے زیر اہتمام کئی ویبینار منعقد کئے گئے جس سے ڈینٹل پیشہ ور کثیر تعداد میں مستفید ہوئے۔ انہوں نے ڈینٹل کالج کی ترقی کے لئے وائس چانسلر کے تعاون کا بھی ذکر کیا۔

جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے پرنسپل اور سی ایم ایس ڈاکٹر شاہد صدیقی نے اورل آنکولوجی یونٹ کے قیام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک میں چند ہی مقامات پر اورل کینسر کے علاج کی سہولیات دستیاب ہیں اور یہ بہت مہنگی بھی ہے۔

مزید پڑھیں: مسلم پرسنل لا بورڈ کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں: رابع حسنی ندوی

انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے لیے علاج و معالجہ کو کفایتی بنانے کی ضرورت ہے۔

افتتاحی تقریب میں پروفیسر ایس ایس احمد (چیئرمین، اورل اینڈ مکزیلوفیشیئل سرجری شعبہ) نے کہا کہ اورل کینسر یونٹ کا مقصد اورل کینسر کو روکنا، اس کی جلد تشخیص اور آپریشن کے بعد بہتر طبی نگہداشت فراہم کرنا ہے۔

پروگرام میں ڈاکٹر ضیاءالدین احمد کالج کے مختلف شعبوں کے سربراہان شریک ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.