ETV Bharat / city

اے ایم یو: بارہویں جماعت میں 98.28 فیصد طلبا نے کامیابی حاصل کی

author img

By

Published : Jul 17, 2020, 5:27 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بارہویں جماعت کے طالب علم سید قیام مہندی نے 500 میں سے 484 مارکس حاصل کر کے یونیورسٹی میں اول مقام حاصل کیا ہے، وہیں یونیورسٹی کی طالبہ مریم لطیف نے 483 مارکس حاصل کر کے دوسرا مقام اور کے ہرشت نے 482 مارکس حاصل کر کے تیسرا مقام حاصل کیا۔

اے ایم یو : بارہویں جماعت میں 98.28 فیصد طلبہ نے کامیابی حاصل کی

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے بارہویں جماعت کا رزلٹ اس بار 98.28 فیصد آیا ہے۔ جن میں کل 2 ہزار 448 طلبا و طالبات میں سے 2 ہزار 406 نے کامیابی حاصل کی ہے۔

بارہویں جماعت میں 98.28 فیصد طلبہ نے کامیابی حاصل کی

اے ایم یو بارہویں جماعت کے طالب علم سید قیام مہندی نے 500 میں سے 484 مارکس حاصل کر یونیورسٹی میں اول مقام حاصل کیا ہے، وہیں یونیورسٹی کی طالبہ مریم لطیف نے 483 مارکس حاصل کر کے دوسرا مقام اور کے ہرشت نے 482 مارکس حاصل کر کے تیسرا مقام حاصل کیا۔

بارہویں جماعت میں کل 2 ہزار 448 طلبا و طالبات میں سے 2 ہزار 406 طلبا نے کامیابی حاصل کی ہے، جس میں 2 ہزار 212 فرسٹ ڈویژن ، 192 سیکنڈ ڈویژن اور دو طلبا تھرڈ ڈویژن آئے ہیں۔

بارہویں جماعت کی اس بہترین کامیابی پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے طلبا و طالبات کو مبارکباد پیش کی۔

یونیورسٹی کے ٹاپر سید قیام مہندی نے ای ٹی وی کے نمائندہ سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ ابھی (JEE) کا امتحان ہونے والا ہے اس میں کامیابی حاصل کر کے (IIT) میں داخلہ لینا چاہتا ہوں اور ایک کامیاب سافٹ وئیر انجینئر بننا چاہتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری اس کامیابی کے پیچھے میرے والدین اور میرے تمام اساتذہ کا اہم رول ہے، میں روزانہ چھ سے آٹھ گھنٹے پڑھائی کرتا تھا۔

سید قیام مہندی نے طلبا کو پیغام دیتے ہوئے کہا جو طلبا پڑھتے ہیں وہ اچھے سے پڑھیں اور سلیبس پورا پڑھیں اور امتحان سے پہلے اچھے سے سلیبس کو دوہرا لیں۔

مزید پڑھیں:

فیس بک 50 سے زائد ملکوں میں لانچ کرے گا انسٹاگرام ریل

پلس ٹو (گرلس) کی پرنسپل نغمہ عرفان نے کہا رواں برس پلس ٹو کا رزلٹ بہت اچھا آیا ہے ہمارے اسکول کی ایک طالبہ مریم لطیف نے 96.6 فیصد مارکس حاصل کر پوری یونیورسٹی میں دوم مقام حاصل کیا ہے یقینا ان کی یہ کوشش قابل تعریف ہے۔

پلس ٹو (بوائز) کے پرنسپل ایس ایم مصطفی نے بتایا کہ گذشتہ تین سال کے مقابلے رواں برس کا رزلٹ کافی اچھا رہا ہے۔ہمارے اسکول کے طالب علم سید قیام مہدی نے اول مقام حاصل کیا ہے اور دوسرے طالب علم ہرشت نے تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔ ہم ان کی کامیابی کی دعا کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.