ETV Bharat / city

علی گڑھ کے ڈی ایم کورونا سے متاثر - علیگڑھ میں کورونا کیسز

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کی وجہ سے 15 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ ڈی ایم سمیت 237 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے اور 138 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

aligarh dm corona report positive
علی گڑھ کے ڈی ایم کورونا سے متاثر
author img

By

Published : Apr 27, 2021, 1:06 PM IST

کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے ملک میں مسلسل کئی روز سے تین لاکھ سے زائد کیسز درج کیے جارہے ہیں، جس کی وجہ سے ملک میں آکسیجن سلینڈر کے ساتھ ساتھ اسپتالوں میں بیڈ کی بھی قلت ہورہی ہے۔

ضلع علیگڑھ میں بھی روزآنہ کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں اس وبا کی وجہ سے جہاں 15 افراد کی موت ہوئی وہیں ضلع مجسٹریٹ چندر بھوشن سنگھ اور ان کے ڈرائیور سمیت 237 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے جبکہ 138 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

علیگڑھ میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کے پیش نظر ڈی ایم چندر بھوشن سنگھ نے دو گز کی دوری، ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.