ETV Bharat / city

علیگڑھ سٹی مجسٹریٹ نے اے ایم یو کوآرڈیشن کمیٹی کو آکسیجن خریدنے کی اجازت نہیں دی - news of Aligarh

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی کوآرڈیشن کمیٹی گزشتہ تقریباً ایک ماہ سے ضلع علی گڑھ اور قریب کے علاقوں سے آکسیجن خرید کر ضرورت مندوں کو مفت آکسیجن فراہم کر رہی ہے۔

amu coordination committee
amu coordination committee
author img

By

Published : Jun 5, 2021, 9:30 AM IST

اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ کے سٹی مجسٹریٹ وینیت کمار سنگھ نے اے ایم یو کوآرڈیشن کمیٹی کو آکسیجن خریدنے کی اجازت نہیں دی جس سے کمیٹی کے ممبران میں ناراضگی ہے۔

علیگڑھ سٹی مجسٹریٹ نے اے ایم یو کوآرڈیشن کمیٹی کو آکسیجن خریدنے کی اجازت نہیں دی

کمیٹی کے ممبر اور اے ایم یو طلبہ رہنما محمد عامر کے مطابق اب تک تقریباً ایک ہزار سے زیادہ ضرورت مندوں کو مفت آکسیجن فراہم کر چکے ہیں۔ لیکن اب ضلع علی گڑھ میں آکسیجن کی خرید کے لئے علیگڑھ سٹی مجسٹریٹ کی اجازت لینا ضروری ہے جس کی وجہ سے اے ایم یو کوآرڈیشن کمیٹی کے ممبران آج علی گڑھ سٹی مجسٹریٹ کے دفتر آکسیجن کی خریدی کی اجازت لینے ایک درخواست لے کر گئے لیکن سٹی مجسٹریٹ نے درخواست لینے اور آکسیجن کی خرید کی اجازت دینے سے صاف منع کردیا جس سے کوآرڈیشن کمیٹی کے ممبران میں ناراضگی ہے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی کوآرڈیشن کمیٹی کی درخواست

اے ایم یو کوآرڈینیشن کمیٹی کے ممبر اور اے ایم یو طلبہ رہنما محمد عامر نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ آکسیجن کی خرید کی اجازت لینے کے لیے آج ہم لوگ ایک درخواست لے کر سٹی مجسٹریٹ کے دفتر گئے، لیکن ان کا سلوک مایوس کن رہا۔

انہوں نے کہا کہ اے ایم یو کوآرڈیشن کمیٹی کو پورے علی گڑھ میں سب جانتے ہیں کہ ہم لوگوں نے مفت آکسیجن فراہم کرارہے ہیں۔ ہم نے کہا کہ اگر آپ ہمیں آکسیجن خریدنے کی اجازت نہیں دے رہے تو آپ ہمیں لکھ کر دے دیجئے ہماری درخواست پر تو انہوں نے درخواست پر کچھ لکھنے سے منع کردیا اور کہنے لگے آپ اپنی درخواست اگر لے جانا چاہتے ہیں تو لے جائیں ورنہ یہاں چھوڑ جائیں لیکن میں آپ کو اجازت نہیں دوں گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.