ETV Bharat / city

علیگڑھ: اے ایم یو میں تعلیمی سال اگست سے شروع ہوگا

کوروناوائرس کے پھیلائو کو روکنے کے سبب عائد لاک ڈائون کی وجہ سے نہ صرف تجارتی و ثقافتی بلکہ تعلیم و تدریسی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

author img

By

Published : May 9, 2020, 9:07 PM IST

علیگڑھ: اے ایم یو میں تعلیمی سال اگست سے شروع ہوگا
علیگڑھ: اے ایم یو میں تعلیمی سال اگست سے شروع ہوگا

عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے تعلیمی سال2020- 21 کو موجودہ اور نئے داخلے لینے والے طلبہ کے لیے یکم اگست 2020 اور یکم ستمبر 2020 سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مختلف کورسوں کے داخلہ امتحانات فی الحال جولائی یا ابتدائی اگست 2020 میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ تعلیمی سال 2020 - 21 کے داخلے 31 اگست تک مکمل ہو جائیں۔

یہ فیصلہ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کی صدارت میں یونیورسٹی کے مختلف فیکلٹیوں، ڈین اور دیگر ذمہ داران کی مشاورتی میٹنگ میں لیا گیا جس میں تعلیمی سال 2019 - 20 اور 2020 - 21 کے کلینڈر آن لائن تدریسی اور یونیورسٹی امتحانات کے انعقاد کے سلسلے میں بھی فیصلے لیے گئے۔

میٹنگ کے آغاز میں پروفیسر طارق منصور نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’کوروناوائرس کے باعث پیدا ہونے والے حالات اور ملک گیر لاک ڈائون کے دوران طلبہ و طالبات کے تعلیمی مفاد کے تحفظ کو اولیت دی جانی چاہیے۔‘‘ انہوں نے امتحانات اور تعلیمی کلینڈر کے سلسلے میں یو جی سی کی ہدایات کا بھی ذکر کیا۔

کنٹرولر امتحانات مجید اللہ زبیری نے بتایا کہ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ تعلیمی سال 2019 - 20 کیلئے آن لائن تدریسی عمل 31 مئی 2020 تک جاری رہے گی اور یکم جون سے 15 جون 2020 کے وقفہ کو پروجیکٹ ورک، مقالہ، ای لیب، نصاب کی تکمیل، رپورٹ وغیرہ کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

لاک ڈائون کی مدت کو سبھی طلبہ کے لئے حاضری سمجھا جائے گا اور اسی کے مطابق ان کی حاضری کا شمار کیا جائے گا۔

پی ایچ ڈی کے طلبہ کے سلسلے میں بھی یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ لاک ڈائون کی مدت کو انکے لئے حاضری سمجھا جائے گا۔ اس کے علاوہ تعلیمی سال 2019-20 میں پی ایچ ڈی میں داخلے کے لیے پریزنٹیشن و انٹرویو کو جون، جولائی 2020 کے آرڈینینس کے مطابق منعقد کیا جائے گا۔ اس میں امیدوار کو دس پندرہ دن پہلے مطلع کیا جائے گا۔

مختلف کورسوں کے داخلہ امتحانات جولائی اور ابتدائی اگست 2020 میں کرائے جائیں گے تاکہ تعلیمی سال 2020- 21 کی پوری داخلہ کارروائی 31 اگست 2020 تک مکمل ہو جائے۔

میٹنگ میں رجسٹرار عبدالحمید (آئی ٹی ایس)، سبھی فیکلٹیوں کے ڈین، کالجوں کے پرنسپل اور یونیورسٹی کے دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.