ETV Bharat / city

Ajju Ishaq Candidate Decleared: اججواسحاق ضلع علیگڑھ کول سے امیدوار - ای ٹی وی بھارت

سماج وادی پارٹی ( ایس پی) اور راشٹیہ لوک دل (آر ایل ڈی) Rashtiya Lok Dal (RLD) اتحاد کی جانب سے اترپردیش اسمبلی انتخابات کے لیے ضلع علی گڑھ کولAligarh Koil سے سلمان شاہد کو امیدوار نامزد کیے جانے کے خلاف مخالفت کے بعد پارٹی نے امیدوار تبدیل کر کے اب اججو اسحاق کو امیدوار نامزد کیا۔

اججواسحاق ضلع علیگڑھ کول سے امیدوار
اججواسحاق ضلع علیگڑھ کول سے امیدوار
author img

By

Published : Jan 18, 2022, 6:33 PM IST

Updated : Jan 18, 2022, 6:58 PM IST

سماج وادی پارٹی اور راشٹیہ لوک دل Rashtiya Lok Dal (RLD) اتحاد کی جانب سے جاری امیدواروں کی فہرست میں ضلع علی گڑھ شہر اسمبلی نمبر (76) سے ظفر عالم اور ضلع علی گڑھ کول اسمبلی نمبر (75) سے سلمان شاہد کے نام اترپردیس اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly Election کے لئے نامزد کئے گئے تھے۔

اس کے بعد کول اسمبلی کے مقامی رہائشیوں نے سلمان شاہد کی مخالفت کر کے سابق رکن اسمبلی حاجی ضمیراللہ کو امیدوار نامزد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ جس کے بعد پارٹی نے اب حاجی ضمیراللہ کے بجائے اججو اسحاق کو ضلع علی گڑھ کول اسمبلی سے امیدوار نامزد کیا ہے۔

حاجی ضمیراللہ ایک مضبوط امیدوار تھے جو دو مرتبہ رکن اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔ علیگڑھ سے سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر بھی ہیں۔ سماجوادی پارٹی نے نوجوان لیڈر سلمان شاہد کو تبدیل کرکے اججو اسحاق کو امیدوار نامزد کیا ہے۔ واضح رہے 2017 اسمبلی انتخابات میں اججو اسحاق کو کامیابی حاصل نہیں ہوئی تھی۔

حالانکہ شروع سے ہی کول اسمبلی کے مقامی رہائشیوں کی امید تھی کہ حاجی ضمیراللہ کو کول سے امیدوار نامزد کیا جائے گا کیوں کہ وہ سابق رکن اسمبلی کے ساتھ ایک اچھے سماجی کارکن بھی ہیں ۔باوجود اس کے اججو اسحاق کو امیدوار نامزد کیے جانے پر کہیں خوشی تو کہیں مایوسی دیکھی جا رہی ہے۔

علی گڑھ شہر اور علی گڑھ کول دونوں ہی مسلم اکثریت علاقے ہیں۔ جہاں کے دونوں موجودہ رکن اسمبلی بی جے پی کے ہیں۔ 2017 اسمبلی انتخابات میں دونوں اسمبلی میں مسلم ووٹ مسلم امیدواروں میں بٹنے کے سبب ہی بی جے پی کے امیدواروں کو کامیابی حاصل ہوئی تھی۔ ضلع علی گڑھ کے ساتوں اسمبلی حلقوں میں موجودہ رکن اسمبلی بی جے پی کے ہیں۔

ضلع علی گڑھ شہر اسمبلی نمبر (76) سے امیدوار ظفر عالم لنک لاک (LINK LOCK) کے مالک ہیں وہ اس سے قبل 2012 کے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔

Last Updated : Jan 18, 2022, 6:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.