علی گڑھ جنرل آف لنگوسٹکس (اے جے ایل) کی گیارہویں جلد ہندوستان کے لسانی تنوع، ذولسانیت اور علمی حصولیابیوں پر مبنی تحقیقی مضامین پر مشتمل ہے۔ رسم اجرا کے موقع پر پروفیسر ایم جے وارثی (صدر شعبہ لسانیات) نے کہا کہ اے جے ایل میں اعلی پایہ کی لسانی تحقیق شائع ہوتی ہے جو ملک کے لسانی تنوع کی عکاسی کرتا ہے۔ Books and Magazines Launched in AMU
رسالہ کے ایڈیٹر مسعود علی بیگ اور ڈاکٹر ناظرین بی لسکر نے کہا کہ مضامین کی اشاعت میں فیکلٹی ممبران نے رسرچ اسکالروں کے ساتھ اشتراک کیا۔
اجراء کے موقع پر ادارتی ٹیم کے اراکین ڈاکٹر نغمہ فاروقی، ڈاکٹرفوزیہ عثمانی اور ڈاکٹر صدف فرید بھی موجود تھے۔
شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے طلبہ کی میگزین 'حرف 21-2020' میں فیکلٹی ممبران اور طلباء کے مضامین شامل ہیں۔ پروفیسر سلمی احمد (ڈین، فیکلٹی آف مینجمنٹ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ اور میگزین کی ٹیچر انچارج) نے بتایا کہ ادارتی ٹیم میں شیراز خان، کارتک اور فضا تبسم اعظمی شامل ہیں۔ اجراء کے موقع پر پروفیسر جمال احمد فاروقی (چیئرمین شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن)، پروفیسر جمال احمد فاروقی (چیئرمین شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن) اور ڈاکٹر طارق عزیز (ٹیچر انچارج) موجود تھے۔
وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے شعبہ اردو کے استاد ڈاکٹر آفتاب عالم نجمی کی کتاب 'الطاف حسین حالی، علمی و ادبی خدمات' کا بھی اجرا کیا۔ انہوں نے مصنف ڈاکٹر آفتاب عالم نجمی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ اردو یونیورسٹی کے ان شعبوں میں سے ہیں جن سے اس یونیورسٹی کی شناخت ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ سو سالہ تقریبات کے موقع پر یہ کتاب سر سید احمد خاں کے رفیق اور علی گڑھ تحریک کے روحِ رواں الطاف حسین حالی کو سچی خراج عقیدت ہے۔