ETV Bharat / city

راجسھتان: کورونا پر تحقیق کے لیے جسم کو عطیہ کرنے کی خواہش

author img

By

Published : Apr 25, 2020, 4:22 PM IST

ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اس مشکل وقت میں لوگ مختلف طریقوں سے ایک دوسرے کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے کورونا تحقیق کے لئے اپنے جسم کو عطیہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ایسے ہی ایک شخص راجستھان کے ضلع اجمیر سے سامنے آئے ہیں۔

Want to donate my body for research on corona
راجسھتان: کورونا پر تحقیق کے لیے اپنے جسم کو عطیہ کرنے کی چاہت

دنیش بیشنو نے کورونا وائرس پر تحقیق کی صورت میں اپنے جسم کو عطیہ کرنے کی پیش کش کی ہے۔ کیکڑی کے رہائشی دنیش بیشنو پیشے سے ایک ٹیچر ہیں اور کیکڑی کے منڈہ گاؤں میں واقع اسکول میں ملازمت کرتے ہیں۔

دنیش نے راجستھان کے وزیر صحت ڈاکٹر رگھو شرما کو ایک خط لکھ کر اپنے جسم پر کورونا وائرس ویکسین کی جانچ کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادویات کے استعمال کے لیے انسانی جسم کی ضرورت ہوتی ہے، وہ اس کے لیے ہمیشہ تیار رہیں گے۔ اگر ان کا جسم ملکی مفاد میں کام آتا ہے تو ان کے لیے یہ بڑی خوشی کی بات ہوگی۔

دنیش ویشنو نے پہلے ہی کورونا متاثرین کی مدد کے لئے اپنی تنخواہ سے وزیر اعلی کے فنڈ میں تین دن کی رقم ادا کی ہے۔ نیز ، وہ ضرورت مند لوگوں میں راشن کا سامان تقسیم کرتے رہتے ہیں۔ ویشنو ایک طویل عرصے سے ریڑھ کی ہڈی کے سنگین مسئلے سے نبرد آزما ہیں۔ انہیں زیادہ دیر تک کھڑے رہنے، چلنے اور بیٹھنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.