ETV Bharat / city

امت فاؤنڈیشن کی پہل: مسلم طلبہ کو دے گی مفت کوچنگ

ریاست راجستھان کے اجمیر شہر میں مسلم طلبہ کے لیے تعلیم و تربیت اور ترقی کے حوالے سے امت فاؤنڈیشن نے ایک نئی پہل شروع کی ہے، جس کے تحت نویں جماعت سے بارہویں جماعت کے طلبہ کو مفت کوچنگ دی جائے گی۔

ummat foundation provides free coaching for muslim students in ajmer
مسلم طلبہ کو دے گی مفت کوچنگ
author img

By

Published : Aug 1, 2021, 9:37 PM IST

اجمیر شہر کے اندر کوٹ علاقے میں امت فاؤنڈیشن تنظیم کی جانب سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس میں مقامی دانشوروں، علماء کرام اور مسلم لیڈران نے حصہ لیا۔

دیکھیں ویڈیو

جہاں فاؤنڈیشن کے عہدے داران نے مسلم طلبہ کے سنہرے مستقبل کے حوالے سے غور و فکر کرتے ہوئے امت فاؤنڈیشن کی مفت کوچنگ کی پہل کو اچھا بتایا۔

اس کوچنگ سینٹر میں مسلم پردہ نشین حجاب والی لڑکیوں کے لیے مختلف جگہ مقرر کی ہوئی ہے، جبکہ تمام طلبہ کو کوچنگ سینٹر میں داخلہ کے لیے اپنے آدھار کارڈ اور تعلیمی ادارے کی سند پیش کرنی ہوگی۔

اجمیر ضلع مائناریٹی آفیسر محمد جلال الدین کے مطابق ریاستی اور مرکزی حکومت کی اقلیتی اسکیم سے بھی طلبہ کو فیض پہنچایا جائے گا، جس کے لیے امت فاؤنڈیشن کے ای متر سینٹر کا استعمال کرسکتے ہیں۔

فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کوچنگ سینٹر کے آغاز کے موقع پر درگاہ شریف کے خادم مولانا سید محمد مہدی نے امت فاؤنڈیشن کی سراہنا کی ہے اور ہر قدم پر فاؤنڈیشن کے نیک کارخیر میں ساتھ کھڑے رہنے کے لیے عوام سے اپیل بھی کی ہے۔

مزید پڑھیں:Ajmer Shareef: درگاہ کی تاریخی عمارتوں پر توجہ دینے کی ضرورت

اجمیر کے مسلم علاقوں میں امت فاؤنڈیشن کے اس قدم کی خوب تعریف کی جارہی ہے۔ مسلم طلبہ بے حد خوش ہیں کہ انہیں اپنے مستقبل کو نکھارنے کے لئے اب مایوس نہیں ہونا پڑے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.