ETV Bharat / city

اجمیر درگاہ میں بارش کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام - special prayer for rain

راجستھان میں برسات کے لیے اجمیر شریف کی درگاہ میں خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر کسانوں کے حق میں بھی دعائیں کی گئیں۔

اجمیر درگاہ میں بارش کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام

author img

By

Published : Sep 8, 2021, 5:37 PM IST

راجستھان میں رواں برس کسانوں اور عوام کو اچھی بارش کی امید تھی تاہم جاریہ موسم میں بارش کی کمی کو دیکھتے ہوئے عوام پریشان ہیں۔

اجمیر درگاہ میں بارش کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام
اجمیر درگاہ میں بارش کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام

ریاست میں بارش کے لیے حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کی بارگاہ میں باراں رحمت کے لیے دعا کی گئی۔ درگاہ کی شاہجہانی مسجد میں ملک کی سلامتی و ترقی کے علاوہ کسانوں کے حق میں بھی دعائیں کی گئیں۔

درگاہ کے خادم سید وسیم باپو نے بتایا کہ جاریہ موسم میں کسانوں کو اچھی برسات کی امید تھی لیکن امید کے مطابق بارش نہیں ہوئی جس سے کسان اور عوام پریشان ہیں۔ دعا کے موقع پر عقیدت مندوں نے بہت جلد کسانوں کی ہڑتال کے ختم ہونے کی امید ظاہر کی اور ملک میں خوشحالی کے لیے دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: اقلیتی ریزرویشن فرنٹ صوبائی صدر کی اجمیر درگاہ پر حاضری

واضح رہے کہ راجستھان میں اگر اچھی بارش نہ ہو تو اس سے کسانوں کو بھاری نقصان ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.